aiou

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے میٹرک، ایف اے اور اے ٹی ٹی سی امتحانات شروع

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن ایجوکیشن نیوز) اوپن یونیورسی امتحانات

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2020ء کے پہلے مرحلے میں

پیش کئے گئے تعلیمی پروگرامز میٹرک، ایف اے اور اے ٹی ٹی سی کے فائنل

امتحانات ملک بھر میں ایک ساتھ آج سوموار 28 ستمبر سے شروع ہو رہے ہیں۔

طلبہ کو رول نمبر سلپس بذریعہ ڈاک ارسال کردی گئیں ہیں۔ ڈیٹ شیٹ اور رول

نمبر سلپس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔

===: یہ بھی پڑھیں، کرونا وباء، ورکشاپش آن لائن منعقد کرنے کا فیصلہ
—————————————————————–

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرضیاء القیوم کی خصوصی ہدایت پر طلبہ و طالبات

کو قریب ترین مقامات پر امتحانات میں شرکت کی سہولت فراہم کرنے کے لئے

ملک بھر میں یونین کونسل سطح پرامتحانی مراکز قائم کردئیے گئے ہیں۔ کنٹرولر

امتحانات ڈاکٹر ملک توقیر احمد خان کے مطابق وائس چانسلر کی واضح ہدایات پر

امتحانی مراکز میں طلبہ اور امتحانی عملے کے لئے ماسک پہننے کو لازم قرار

دیا گیا ہے۔ سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کے لئے امتحانی مراکز کے اندر

ہر 2 طلبہ کے درمیان ایک سیٹ خالی رکھی جائے گی۔

===: شفافیت یقینی بنانے کیلئے امتحانی مراکز میں سخت نگرانی نافذ

امتحانات کے نظام کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے امتحانی مراکز میں سخت

نگرانی کا نظام نافذ کیا گیا ہے، اس ضمن میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں

ہیں۔ کنٹرولر امتحانات کے مطابق ویب سائٹ سے ڈاﺅن لوڈ شدہ رول نمبر سلپ

بھی امتحان میں شرکت کے لئے قابل قبول ہونگی۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اوپن یونیورسی امتحانات

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply