aiou

اوپن یونیورسٹی، فیس ٹو فیس پروگرامز کے امتحانات کل شروع ہونگے

Spread the love

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن ایجوکیشن نیوز) اوپن یونیورسٹی پروگرامز امتحانات

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی فیکلٹی آف سائنس کے زیر اہتمام بی ایس، ایم ایس

سی، ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی( فیس ٹو فیس ) پروگراموں کے فائنل امتحانات

یکم جولائی سے شروع ہوں گے جبکہ فیکلٹی آف ایجوکیشن کے ایم ایس، ایم فل

اور پی ایچ ڈی پروگراموں کے امتحانات جولائی کے دوسرے ہفتے سے ترتیب

دئیے جا رہے ہیں۔ فیکلٹی آف سائنس پروگرامز کی ڈیٹ شیٹ اور رول نمبر سلپس

یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں، طلباء و طالبات کو رول نمبر سلپس

ارسال کردی گئیں ہیں جبکہ فیکلٹی آف ایجوکیشن کے پروگراموں کی ڈیٹ شیٹ

فائنل کی جارہی ہے جسے جلد یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیا جائیگا۔

=–= تعلیم سے متعلق مزید ایسی خبریں (=–= پڑھیں =–= )

شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی

خصوصی ہدایت پر فیس ٹو فیس پروگرامز کے امتحانات متعلقہ تدریسی شعبہ جات

کے تعاون سے منعقد کئے جارہے ہیں- اِن امتحانات میں ممتحن کے فرائض متعلقہ

تدریسی شعبے کے اساتذہ انجام دیں گے۔ معیار میں اضافہ اور نتائج بروقت ڈکلیئرڈ

کرنے کے لئے یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ فیس ٹو فیس پروگرامز کی پیپرز

مارکنگ کے فرائض بھی فیکلٹی ممبرز ہی انجام دیں گے۔ یہ امتحانات یونیورسٹی

کے مین کیمپس میں ہوں گے۔

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

امتحانی ہال میں طلبہ اور امتحانی عملے کے لئے ماسک پہننے کو لازم قرار دیا

گیا ہے۔ امتحانی مراکز میں طلبہ کی سیٹوں کی ترتیب سماجی فاصلے کے اصولوں

کو مد نظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔ طلبہ رول نمبر سلپس یونیورسٹی کی ویب

سائٹ سے بھی ڈاﺅن لوڈ کر سکتے ہیں جو امتحانات میں شرکت کے لئے قابل قبول

ہوں گی۔

اوپن یونیورسٹی پروگرامز امتحانات

Leave a Reply