کرونا وباء، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا ورکشاپش آن لائن منعقد کرنے کا فیصلہ 0

اوپن یونیورسٹی ٹی ٹی پیز نتائج جاری

Spread the love

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹربہار2018ءمیں پیش کئے گئے اے ٹی ٹی سی، پی ٹی سی اور سی ٹی پروگرامز کے فائنل امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ۔امتحانات میں شریک تمام امیدواروں کے نتائج یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkپر فراہم کردئیے ہیں۔میٹرک پروگرام کے نتائج کا اعلان اگلے ہفتے کے دوران کیا جائے گا جبکہ ایف اے ، بی اے اور بی ایڈ پروگرامز کے نتائج کا اعلان فروری کے وسط تک کردیاجائے گا۔علاوہ ازیں سمسٹربہار 2019ءکے میٹرک تا پی ایچ ڈی پروگرامز کے داخلے یکم فروی سے شروع ہوں گے۔تمام پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس اسلام آباد میں یونیورسٹی کے مین کیمپس کے سیل پوائنٹس اور ملک بھر میں موجود علاقائی کیمپسسز اوررابطہ دفاتر سے حاصل کئے جاسکیں گے ، پراسپکٹس اور داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی یکم فرور ی سے دستیاب ہوں گے۔

Leave a Reply