کرونا وباء، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا ورکشاپش آن لائن منعقد کرنے کا فیصلہ 252

کرونا وباء، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا ورکشاپش آن لائن منعقد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن ایجوکیشن نیوز) اوپن یونیورسٹی ورکشاپس

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2020ء میں پیش کئے گئے پوسٹ

گریجویٹ پروگرامز کی ورکشاپس آئندہ ماہ سے آن لائن منعقد کرنے کا فیصلہ کیا

ہے۔ ورکشاپس کے آن لائن انعقاد کا یہ فیصلہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے بعد

پیدا شدہ صورتحال پر حکومتی فیصلے اور ہائر ایجوکیشن کمیشن( ایچ ای سی )

کی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

—————————————————————————–
یہ بھی پڑھیں : اوپن یونیورسٹی نے کیئریر میکنگ ڈپلومہ پروگرامز متعارف کرادئیے
—————————————————————————–

موجودہ بحرانی کیفیت کے پیش نظر یونیورسٹی نے آن لائن لرننگ مینجمنٹ سسٹم

متعارف کیا ہے تاکہ اِن مشکل حالات میں بھی تدریسی سرگرمیاں جاری رہیں۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کے وژن اور اقدامات کے مطابق

یونیورسٹی کے مجمومی نظام جو داخلے امتحانات مالی انتظامی اور تعلیمی

سرگرمیوں پر مشتمل ہے کو ڈیجٹلائز کرنے کا عمل بھی جاری ہے۔ یونیورسٹی

نے حال ہی میں پاکستان کا پہلا ” آگاہی لرننگ مینجمنٹ سسٹم” متعارف کیا ہے

جسے نیکسٹ جنریشن لرننگ مینجمنٹ سسٹم تصور کیا جاتا ہے۔ آن لائن ورکشاپس

کے انعقاد کا فیصلہ سیکھنے کے نئے پلیٹ فارم کے تصور یا اکیسویں صدی کے

ورچوئل کلاس روم کے مطابق بھی ہے۔ یونیورسٹی نے پوسٹ گریجویٹ کے تمام

پروگرامز آگاہی لرننگ مینجمنٹ سسٹم پر منتقل کردئیے ہیں۔ یونیورسٹی اپنے طلبہ

کی سہولت کے لئے آن لائن یا بلنڈڈ لرننگ سسٹم متعارف کرنے کی منصوبہ بندی

میں دن رات مصروف عمل ہے۔ فیصلے کی روشنی میں سمسٹر بہار 2020 ء کے

ٹیچنگ اور لرننگ دونوں آگاہی لرننگ مینجمنٹ سسٹم کے تحت آن لائن ہونگے۔

ایل ایم ایس کی تفصیلات بذریعہ ویڈیو شیئر کی جائینگی

ایل ایم ایس کی تفصیلات طلبہ کو رہنمائے طلبہ یا ایل ایم ایس پر ویڈیو کے ذریعہ

شئیر کی جائیں گی، اس مقصد کے لئے طلبہ انٹرنیٹ پیکجز کے ساتھ آئی پیڈز لیپ

ٹاپس اور ڈسک ٹاپس استعمال کرسکتے ہیں۔ اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ طلبہ

کی رہنمائی اور سپورٹ کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہرین پر مشتمل ٹیم

ہمہ وقت دستیاب ہوگی۔ طلبہ کسی مشکل کی صورت میں یونیورسٹی کے کال

سینٹر، یونیورسل نمبر 051-111-112-468 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

——————————————————————————
دوستو : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر کریں، فالو کریں اپڈیٹ رہیں
——————————————————————————

اوپن یونیورسٹی ورکشاپس

اپنا تبصرہ بھیجیں