اوپن یونیورسٹی نے بی ایس اور ایم ایس سی پروگرامزکی میرٹ لسٹیں جاری کردیں

Spread the love

اوپن یونیورسٹی میرٹ لسٹیں

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن نیوز) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار2021ء میں پیش کئے

گئے بی ایس اور ایم ایس سی پروگراموں میں داخلے کے منتخب امیدواروں کی میرٹ لسٹیں جاری

کردی۔بی ایس پروگراموں میں بیالوجی ، باٹنی ، کیمسٹری ، انوائرمنٹل سائنس ، ریاضی ،

مائیکروبیالوجی ، فزکس اور شماریات جبکہ ایم ایس سی پروگراموں میں باٹنی ، کیمسٹری ، انوائرمنٹل

سائنس ، ریاضی ، مائیکروبیالوجی ، فزکس اور شماریات کے مضامین شامل ہیں۔ میرٹ لسٹیں

یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر فراہم کردی گئیں ہیں۔ منتخب امیدواروں کو مطلوبہ داخلہ فیس جمع

کرانے کی اطلاع ان کے دئیے گئے پتوں پر بذریعہ ڈاک اور ایم ایم ایس دی گئی ہے۔ فیس جمع کرانے

کی آخری تاریخ 15۔مارچ ہے ۔منتخب امیدوار داخلہ فیس جمع کرانے کے لئے بینک چالان یونیورسٹی

کی ویب سائٹ سے ڈائون لوڈ کرسکتے ہیں۔داخلے کے منتظر امیدوار اپنے نام کی تصدیق یونیورسٹی

کی ویب سائٹ) www.aiou.edu.pk ( پر فراہم کردہ میرٹ لسٹ سے بھی کرسکتے ہیں۔واضح رہے

کہ سمسٹر بہار 2021ء میں پیش کئے گئے میرٹ بیسڈ پروگراموں میں پی ایچ ڈی ایم فل/ایم ایس ایم

ایس سی آنرز اور بی ایس شامل تھے، باقی پروگراموں کی میرٹ لسٹیں تیار کی جارہی ہیں۔علاوہ ازیں

یونیورسٹی نے چند ٹیکنیکل وجوہات کی بنا پر سمسٹر خزاں 2020ء کے جاری امتحانات کے باقی

پرچوں کے لئے اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات میں قائم امتحانی سینٹر نمبر 179تبدیل کردیا ہے ،

اِس سینٹر کے طلبہ باقی پرچے شفیق الرحمن شہید ماڈل کالج برائے طلباء میں قائم امتحانی مرکز نمبر

183میں دیں گے۔ طلبہ کو نظرثانی شدہ رول نمبر سلپس ارسال کی جارہی ہیں تاہم پہلے سے جاری

شدہ رول نمبر سلپس بھی نئے سینئر میں امتحان دینے کے لئے قابل قبول ہونگی۔

اوپن یونیورسٹی میرٹ لسٹیں

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply