طلبہ کی اپیل منظور، اوپن یونیورسٹی داخلوں کی تاریخ میں یکم نومبر تک توسیع

اوپن یونیورسٹی نے” رائٹ ٹو انفارمیشن چیمپیئنز ایوارڈ 2021ء ” جیت لیا

Spread the love

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن ایجوکیشن نیوز) اوپن یونیورسٹی ایوارڈ

سینٹر فار پیس اینڈڈیولپمنٹ انیشیٹیوز ( CPDI ) نے گذشتہ روز ایک سادہ مگر

پُروقار تقریب تقسیم ایوارڈز منعقد کی، جس میں مختلف اداروں کے پبلک

انفارمیشن آفیسرز کو ” رائٹ ٹو انفارمیشن چیمپیئنز ایوارڈ برائے سال 2021ء ”

دئیے گئے۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے ایڈیشنل رجسٹرار، بی بی

یاسمین نے بطور پبلک انفارمیشن آفیسر تقریب میں یونیورسٹی کی نمائندگی کی

اور اس تقریب میں بی بی یاسمین نے یہ ایوارڈ حاصل کیا۔

=–= تعلیم سے متعلق مزید ایسی خبریں (=–= پڑھیں =–= )

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے موجودہ وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ضیاء

القیوم نے طلبہ کی سہولتوں میں اضافے اور ہر سطح پر شفافیت کو یقینی بنانے

کے لئے قواعد و ضوابط کو لاگو کرنے پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی ہے۔

یونیورسٹی کے رجسٹرار راجہ عمر یونس، آفیسرز اور اساتذہ نے بی بی یاسمین

کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ایڈیشنل رجسٹرار بی بی یاسمین کا ایوارڈ جیتنا

درحقیقت اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ جنوبی ایشیاء میں فاصلاتی نظام کی

سب سے بڑی درسگاہ میں طلبہ، فیکلٹی ممبران اور نوکری کے خواہشمند

حضرات کو شکایات کے ازالے یا کسی بھی مقصد کے لئے معلومات ” رائٹ ٹو

انفارمیشن ایکٹ ” کے تحت فراہم کی جاتی ہیں، اور یونیورسٹی انتظامیہ تمام

معاملات قواعد و ضوابط کے تحت چلا رہی ہے۔

اوپن یونیورسٹی ایوارڈ ، اوپن یونیورسٹی ایوارڈ ، اوپن یونیورسٹی ایوارڈ

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply