aiou 59

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ڈیجٹل ٹرانسفارمیشن ورلڈ میں ایک قدم اورآگے

Spread the love

اسلام آباد (جتن آن لائن ایجوکیشن نیوز) اوپن یونیورسٹی اووریکل کارپوریشن

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور دنیا کی مشہورسافٹ وئیر کمپنی اووریکل کارپوریشن کے مابین یونیورسٹی کے ” ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن نظام ” کو مستحکم کرنے کے حوالے سے معاہدے پر دستخطوں کی تقریب آج بدھ 11۔ مارچ کو منعقد ہوگی۔ مزید پڑھیں

اوپن یونیورسٹی اووریکل کارپوریشن میں آٹومیشن سافٹ وئیرز معاہدہ طے

ہیڈ آف ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن تنویر احمد کے مطابق معاہدے کے تحت اووریکل کارپوریشن تین سافٹ وئیرز اوریکل پیپل سافٹ انٹرپرائزر ریسورس پلاننگ اور انٹرپرائز پلاننگ اینڈ بجٹ اوپن یونیورسٹی کو فراہم کریگا۔ اِن سافٹ وئیرز کو اوپن یونیورسٹی باضابطہ طور پر اپنے تعلیمی اور انتظامی امور کی آٹومیشن کو مستحکم کرنے میں استعمال کرے گی۔

ڈیجٹل ٹرانسفارمیشن کے حقیقی اہداف کی جانب گامزن

یاد رہے کہ یونیورسٹی کے مجموعی نظام ایڈمنسٹریٹیو اکیڈمک اینڈ فنانشل کو مینول سے آٹومیشن پر منتقل کرنے کا کام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے کم و بیش 15 مہینے قبل شروع کیا تھا – آئندہ سمسٹر کے داخلوں سے نیا نظام مکمل طور پر نافذ العمل کردیا جائے گا جس سے تعلیمی معیار میں یقینی طور پر اضافہ ہوگا – تمام امور ایک مقررہ شیڈول کے تحت انجام ہونگے- طلبہ کو گھر کی دہلیز پر یونیورسٹی کی تمام معلومات تک رسائی حاصل ہوگی اور یہی ڈیجٹل ٹرانسفارمیشن کے حقیقی اہداف ہیں۔

یونیورسٹی “ریسرچ اینڈ پریکٹسسز اِن ایجوکیشن” موضوع پر5 عالمی کانفرنسز کر چکی

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی طلبہ کو معاشرے کیلئے کارآمد تحقیق کی جانب راغب کرنے اور تعلیم میں جدید رجحانات کی آگہی کیلئے “ریسرچ اینڈ پریکٹسسز اِن ایجوکیشن” کے موضوع پرپانچ عالمی کانفرنسز کا بھی انعقاد کر چکی ہے-
یونیورسٹی نے اِس موضوع پر پہلی چار کانفرنسسز ‘ تعلیم کے معاشرتی اثرات’ کے تھیم کے تحت منعقد کی تھیں جبکہ پانچویں کانفرنس ” تعلیم میں وابستگی اور معیار” کے نقطہ نظرسے منعقد کی گئی- اس سے ایک طرف ملک میں معیاری تعلیم کو فروغ ملنے کے مواقع میسر آئے تو دوسری جانب سسٹینیبل ڈیولپمنٹ گول 4 کے مقاصد کے حصول کے نئے راستے دریافت ہوئے۔ وائس چانسلر علامہ اقبال یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم تعلیم کے معیار میں اضافہ کیلئے تسلسل سے اقدامات کررہے ہیں-

اوپن یونیورسٹی اووریکل کارپوریشن

Leave a Reply