aiou

اوپن یونیورسٹی کا آن لائن امتحانات لینے کی جانب انقلابی قدم

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسلام آبا د(جے ٹی این آن لائن ایجوکیشن نیوز) اوپن یونیورسٹی انقلابی قدم

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے مشرق وسطی کے ممالک سعودی عرب، کویت،

قطر، متحدہ عرب امارات، عمان اور بحرین میں مقیم اپنے طلبہ سے سمسٹر بہار

2020ء کے آن لائن امتحانات کے انتظامات مکمل کرلئے ہیں، شیڈول کے مطابق

یہ امتحانات آج سوموار 23 نومبر کو شروع ہونگے۔

=—= مشرق وسطی کے ممالک میں مقیم طلبہ کو تمام معلومات ارسال

یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے یونیورسٹی کے

مجموعی نظام کو مینول سے آٹومیشن پر منتقل کرنے پر خصوصی توجہ مرکوز

رکھی ہے، نتیجے میں آج یونیورسٹی اِس قابل ہوئی ہے کہ مشرق وسطٰی کے

ممالک میں اپنے طلبہ سے ” آن لائن امتحانات ” لینے کی پوزیشن میں ہے۔ مشرق

وسطیٰ میں مقیم داخل تمام طلباء و طالبات کو رول نمبر سلپ ارسال کردئیے گئے

ہیں۔ علاوہ ازیں ڈیٹ شیٹ اور رول نمبر سلپس یونیورسٹی کی ویب سائٹ

www.aiou.edu.pk اور Overseas@aiou.edu.pk پر بھی فراہم کردئیے گئے

ہیں۔

=—= امتحانات سے متعلق مزید معلومات کیلئے رابطہ نمبر جاری

مشرق وسطی کے مذکورہ ممالک میں مقیم پاکستانی امتحانات کے بارے میں مزید

معلومات کے لئے ڈائریکٹوریٹ آف اوورسیز ایجوکیشنل پروگرامز اینڈ ای لرننگ

کمرہ نمبر LG-08 آئی سی ٹی بلڈنگ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سیکٹر H-8

اسلام آباد سے رابطہ کرسکتے ہیں یا ان کے فون نمبر +92-51-9057165 or

+92-51-9250175 پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔

=—–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالوکریں
=—–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

اوپن یونیورسٹی انقلابی قدم

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply