aiou

اوپن یونیورسٹی، ملتوی شدہ امتحانات آن لائن لینے کا فیصلہ، نیا شیڈول جاری

Spread the love

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن ایجوکیشن نیوز) اوپن یونیورسٹی امتحانات

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے کووڈ وباء کی وجہ سے مختلف تعلیمی پروگراموں

کے ملتوی شدہ امتحانات دوبارہ شیڈول کر کے امتحانی پالیسی جاری کردی، نئی

پالیسی کے مطابق یہ امتحانات آن لائن طریقے سے لئے جائیں گے۔ سمسٹر خزاں

2020ء میں پیش کئے گئے اے ڈی سی، اے ڈی ای، ایسوسی ایٹ ڈگری، ہیومن

ریسورس مینجمنٹ، بینکنگ اینڈ فنانس، بی ایڈ نیو، بی بی اے، بی ایس اکاﺅنٹنگ

اینڈ فنانس، بی ایس (ODL) اور تمام پوسٹ گریجویٹ پروگراموں کے امتحانات

دریسی کیلنڈر کے مطابق 16 اپریل تا 31 مئی 2021ء منعقد ہونا تھے لیکن ملک

بھر میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز اور لاک ڈاﺅن کے پیش نظر ان کا

انعقاد التوا کا شکار ہوگیا، اس سلسلے میں طلبہ کے تعلیمی سال کو مدنظر رکھتے

ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ نے گذشتہ روز آن لائن امتحانات کے انعقاد کی منظوری

دی۔ تمام متعلقہ طلبہ کا امتحان آن لائن بذریعہ آگاہی لرننگ مینجمنٹ سسٹم لیا

جائیگا۔

=–= تعلیم سے متعلق مزید ایسی خبریں (=–= پڑھیں =–= )

ڈیٹ شیٹ کے مطابق بی ایس، بی ایڈ، اے ڈی ای، اے ڈی سی کے آن لائن

امتحانات 6 جون تا 13 جون تک ہونگے جبکہ پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ، ایم ایڈ، ایم

اے، ایم ایس سی، ایم کام اور ایم بی اے پروگراموں کے امتحانات 4 تا 11 جولائی

منعقد ہونگے۔ طلبہ کو سمسٹر ٹرمینل امتحان کے متعلقہ کورس کوڈ کے پیپرز طے

شدہ شیڈول، ڈیٹ شیٹ کے مطابق صبح 8:30 بجے طلبہ کے پہلے سے بنے ہوئے

ایل ایم ایس اکاﺅنٹ میں اپلوڈ کئے جائیںگے جو رات 8:30 بجے تک اپلوڈ رہیں

گے۔ طلبہ کو متعلقہ کورس کوڈ کا پرچہ حل کرنے کے لئے 12 گھنٹے کا ٹائم دیا

جائے گا جس کے اندر طلبہ اپنے جوابات ایم ایس ورڈ میں ٹائپ کریں گے اور

جوابات مکمل ہونے کے بعد وہاں سے کاپی کر کے اپنے ایل ایم ایس اکاﺅنٹ کے

اندر متعلقہ جگہ پر پیسٹ کریں گے یا ایم ایس ورڈ کی ایک فائل بنا کر محفوظ

کریں گے اور ایل ایم ایس اکاﺅنٹ میں اپ لوڈ کریں گے۔

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

یاد رہے طلبہ یہ پیپر کاغذ پر سکین کرکے سبمٹ نہیں کر سکتے- یونیورسٹی کے

بعض پروگرامز، کورسسز کا موڈ آف سٹڈی اردو یا عربی ہے، ایسے کورسسز کی

لسٹ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر ایس ٹی ای ( STE ) کے لنک میں اپلوڈ کر دی

گئی ہے۔ ان کورسز کے طلبہ پرچہ جات سفید کاغذ پر ہاتھ سے لکھنے کے بعد

سکین ( Scan ) کریں اور پی ڈی ایف فائل فار میٹ میں ایم ایم ایس اکاﺅنٹ پر اپلوڈ

کریں۔ 12 گھنٹے کے بعد پچھلے کورس کوڈ کا پیپر ایل ایم ایس اکاﺅنٹ سے ختم ہو

جائے گا اور اگر دن صبح 8:30 بجے ڈیٹ شیٹ کے مطابق اگلے کورس کوڈ کا

پیپر اپلوڈ ہو جائے گا جس کو اسی طریقے سے حل کرکے جمع کرنا ہوگا۔ جن

طلبہ کا کورس کوڈ میں RA/،ARA ہو گا وہ پیپر بھی اسی ٹائم یعنی 12 گھنٹے

کے اندر ہی فریش کورس کیساتھ ہی حل کرنا ہو گا۔ ہر کورس کوڈ کا ٹرمینل پیپر 3

سوالات پر مشتمل ہو گا۔ تمام سوالات لازمی حل کرنے ہونگے۔

=-.-= طلبہ کیلئے امتحانات سے متعلق ضروری ہدایت، انتباہ

طلبہ ایک سوال کا جواب 600 سے 800 الفاظ تک لکھ سکتے ہیں۔ 800 الفاظ سے

زائد ہونے کی صورت میں اُس سوال کی نیگیٹیو مارکنگ ہو گی۔ پیپر کو حل کرنے

میں طلبہ کو غیر ضروری تشریحات سے پرہیز کرنے کی تاکید کی گئی ہے، غیر

متعلقہ، چوری شدہ کسی کتاب یا دوسرے میڈیا سے کاپی شدہ مواد مسترد ہو گا اور

متعلقہ طالبعلم کیخلاف چربہ سازی اور نقل کا کیس بنایا جائیگا۔ چربہ سازی چیک

کرنے کیلئے طلبہ کے جوابات متعلقہ سافٹ وئیر سے گزارے جائیں گے، ھو بہو

نقل، کاپی وغیرہ کی صورت میں رپورٹ کی روشنی میں کوئی نمبر نہیں دیا جائے

گا۔ ایل ایم ایس کے حوالے سے کسی بھی مشکل صورت میں طلبہ کو متعلقہ ریجنل

آفس کے ہیلپ ڈسک سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اوپن یونیورسٹی امتحانات

Leave a Reply