0

اوورسیز پاکستانی سال میں پانچ موبائل فون لاسکیں گے

Spread the love

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن کامرس رپورٹر)

حکومت نے بیرون ملک سے موبائل فون لانیوالوں کیلئے نیا سسٹم لاگو کردیا، پی

ٹی اے، ایف بی آر اور ٹیلی کام آ پریٹرنے نئے نظام پر اتفاق کرلیا جبکہ ایف بی آر

نے نئے نظام کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا جس کے مطابق ہراوورسیز پاکستانی

ایک سال میں پانچ موبائل فون اپنے وطن لاسکے گا، بیرون ملک سے پاکستان آنے

والا شہری آن لائن پورٹل کے ذریعے ٹیکسز اور ڈیوٹی جمع کرواسکتا ہے، بیرون

ملک سے آنیوالا شہری موبائل کی رجسٹریشن اور ٹیکس وڈیوٹی بذریعہ فرنچائز

بھی جمع کرواسکتا ہے، شہری نئے موبائل کی رجسٹریشن کیلئے این آئی سی،

پاسپو رٹ نمبر، آئی ایم ای آئی نمبر بذریعہ WeBOC درج کروائے، موبائل

ڈیوائس تمام ٹیکسز، ڈیوٹیز کی ادائیگی کے بعد کلیئر کردی جائیگی۔ اوورسیز

پاکستانی بیرون ملک سے پہلا موبائل فون فری بغیر ڈیوٹی اور ٹیکسز لاسکتے اور

رجسٹرڈ کرواسکتے ہیں، دوسرے اور باقی موبائل فون کیلئے سسٹم الیکڑانک سلپ

دیگا جو کسی بھی آن لائن بینک برانچ یا موبائل بینکنگ یا اے ٹی ایم کے ذریعے

یہ بھی پڑھیں: قائمہ کمیٹی کی موبائل تصد یقی نظام ختم کرنے کی تجویز

ادا کی جاسکتی ہے، ٹیکس اور ڈیوٹی کی ادائیگی کے بعد موبائل ڈیوائس وائٹ

لسٹ میں شامل ہوجائیگی، باہر سے آنیوالے پاکستانی 60 یوم کے اندر اندر اپنی

موبائل ڈیوائسز وائٹ کرواسکتے ہیں، 60 یوم کے بعد انہیں بھی اضافی جرمانہ ادا

کرکے اپنی موبائل ڈیوائس کووائٹ کروانا ہوگا، مقامی افراد پی ٹی اے ویب بیسڈ

سہولت کو استعمال کرتے ہوئے ڈی آئی آر بی ایس پر اپنی ڈیوائس وائٹ کروا

سکتے ہیں، مقامی افراد کی انفارمیشن داخل ہونے کے بعد الیکڑانک رسید جاری

ہوگی جو وہ جمع کروائیں گے، قابل ادا ڈیوٹی و ٹیکسز کو ادا کرکے مقامی افراد

بھی اپنی ڈیوائسز کو وائٹ کرسکتے ہیں، کورئیر اور ویب کے ذریعے سے صرف

سی او سی کے حامل درآمدی موبائل رجسڑڈ ہوسکتے ہیں۔ یاد رہے کہ بہت سی

کمپنیوں کو پی ٹی اے کی طرف سے سی او سی پہلے سے ہی جاری کیا جا چکا

ہے، مقامی موبائل کمپنیوں و تاجروں کیلئے بھی ایف بی آر نے رجسٹریشن کا نیا

طریقہ کار وضع کرد یا، غیر رجسٹرڈ موبائل ہولڈر نزدیکی کسٹمر کلکٹر کے پاس

حلفیہ بیان اور آئی ایم ای آئی کی سافٹ کاپی جمع اور حلفیہ بیان جمع کروانے پر

متعلقہ کسٹم کلکٹر ان موبائل ڈیوائسز کو رجسٹرڈ کروانے کی تصدیق کریگا، کسٹم

کلکٹر کی تصدیق کے بعد سی او سی کی کاپی فراہم کریگا، سی او سی جاری

کرنے کے بعد موبائل تاجر کسٹم اتھارٹی سے رابطہ کرکے موبائل فون حاصل

کریگا، موبائل تاجر اپنے تمام موبائل فون ڈیوائسز کے ٹیکسز و ڈیوٹی نیشنل بینک

میں جمع کرواسکتے ہیں، ڈپلیکیٹ اور غیر تصدیق شدہ آئی ایم ای آئی نمبر کے

حامل موبائل فونز کو ڈربز مستقل طور پر بلاک کررہا ہے۔

Leave a Reply