شہباز تقریر ہنگامہ آرائی

اوورسیز پاکستانیوں کیلئے قومی اسمبلی میں 5 تا 7، سینیٹ میں 2 نشستیں ہونی چاہئیے،شہباز شریف

Spread the love

اوورسیز پاکستانیوں کیلئے

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف

شہبازشریف نے اوورسیز پاکستانیوں کے حق نمائندگی کا نیا فارمولا پیش کردیا۔ انہوں نے اورسیز

پاکستانیوں کیلئے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں مخصوص نشستوں کی تجویز دیتے ہوئے کہا ،اس

طرح بیرونِ ملک پاکستانیوں کے نمائندے پارلیمان میں ان کی نمائندگی کرتے ہوئے مسائل پیش کرسکیں

گے، قومی اسمبلی میں 5 سے 7 اور سینیٹ میں 2 نشستیں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کےلئے مختص

کرنی چاہئیں ،ان نشستوں پر نمائندگی کا طریقہ کار اور شرائط پارلیمنٹ میں تمام سیاسی جماعتیں مل

کر طے کریں۔ ہم چاہتے ہیں اوورسیز کمیونٹی کے پاکستان میں درپیش تمام مسائل کا فوری، منصفانہ

اور جائز حل ہونا چاہیے ۔ اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا بیرون ملک مقیم ہمارے 80لاکھ

پاکستانی بہن بھائی ہمارا قیمتی اثاثہ اور وطن عزیز کی شان ،ہماری طا قت اور فخر ہیں جو ملک کی

تر قی میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں، ہم ان کی ملک سے غیر متزلزل محبت، فکر اور کاوشوں کو قدر

کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ مسلم لیگ(ن)جمہوری سوچ اور اصولو ں کے تحت بیرون ملک پاکستانیوں

کےلئے ووٹ کے حق کی حمایت کرتی ہے۔ شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں 5سے 7اور سینیٹ

میں 2نشستیں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کےلئے مختص کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ان نشستوں

پر نمائند گی کا طریقہ کار اور شرائط پارلیمنٹ میں تمام سیاسی جماعتیں مل کر طے کریں، سیاسی

جماعتوں کے اتفاق رائے سے مطلوبہ قا نو ن سازی کی جاسکتی ہے، اس طریقہ کار سے بیرون

ملک مقیم پاکستانیوں کو پارلیمان میں یقینی نمائندگی مل سکتی ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی الیکشن کے

وقت ملک آکر ووٹر لسٹ میں اپنے ووٹ کے اندراج کے مطابق ووٹ ڈالیں، اسی سوچ کے تحت آزاد

جموں وکشمیر اسمبلی میں اوورسیز پاکستانیوں کی نمائندگی کے لئے نشستیں مختص کی گئی ہیں۔

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جائدادوں کا قبضہ چھڑانے سمیت ان کے سرمایہ کے فروغ اور تحفظ

تک تمام مسائل کا حل اولین ترجیح ہے ،ان کے حق رائے دہی کا احترام کرتے ہیں، پاکستان آنے

جانے کے دوران ان کے مسائل کے حل اور سہولیا ت کی فراہمی کو یقینی بنانا چاہتے ہیں ۔ پاکستان

مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ان مقاصد کے حصول کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہے، آئندہ بھی جاری رکھیں

گے ، ہمارے دورِ حکومت میں وفاق میں اوورسیز پاکستانیز فاو¿نڈیشن میں ٹھوس اصلاحات کی

گئیں،صوبہ پنجاب میں اوورسیزکمیشن قائم کیا گیا جس کے ذریعے 36 اضلاع میں رول ماڈل

پروگرام تشکیل دیا گیا ،ان ا قدامات کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کا فوری حل اور ان کی

مدد کو یقینی بنانا تھا ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) اوررسیز کمیونٹی کو ایوانِ اقتدار میں حقِ نمائندگی دینے

کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی،اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ہم بیرونِ ملک پاکستانی

بھائیوں اور بہنوں کو کبھی مایوس نہیں کریں گے۔

اوورسیز پاکستانیوں کیلئے

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply