0

اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خوشخبری،حکومت کا سوشل کونسل کے قیام کا اعلان

Spread the love

وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے’’اوورسیز پاکستانی سوشل کونسل ‘‘کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کونسل کے ممبران اوورسیز پاکستانی ہوں گے،50افراد پرمشتمل ایڈوائزری کونسل بھی کام کرے گی،

اوورسیزپاکستانیوں کی قبضہ مافیا اورسرمایہ کاری میں رکاوٹوں پرشکایات کو دور کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانیہ کے دورے کے بعد دبئی روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

زلفی بخاری نے کہا دورے سے برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل سے آگاہی ملی اور اس حوالے سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا جائے گا۔ اوورسیزپاکستانیوں کی عمران خان سے بہت امیدیں قائم ہیں۔

اوورسیزپاکستانیوں کی قبضہ مافیا، سرمایہ کاری میں رکاوٹوں سمیت تمام شکایات حل کے لئے کوئی کسر اٹھانہیں رکھی جائے گی۔

Leave a Reply