اوورسیز پاکستانیوں کو ملکی ترقی میں شامل کرنے کیلئے خصوصی سرٹیفکیٹس جاری کرنے کا فیصلہ

Spread the love

وزیراعظم عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں کو ملکی ترقی میں شامل کرنے کیلئے اہم قدم اٹھاتے ہوئے خصوصی سرٹیفکیٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے،’’پاکستان بنا سرٹیفکیٹ‘‘ کی لانچنگ تقریب آج جمعرات کو ہو گی، وزیراعظم تقریب سے خطاب کریں گے، تقریب کی ٹیگ لائن منافع آپ کا مستقبل پاکستان کاہوگی۔سرٹیفکیٹس کے ذریعے اوور سیز پاکستانیوں کو منافع دیا جاسکے گا۔دریں اثناء وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے حکومت ٹیکسٹائل کے شعبہ کی بحالی کیلئے ہر ممکن اقدام کرے گی ، روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے سکل ڈویلپمنٹ پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے، نوجوانوں کو عالمی مارکیٹ کی سہولیات کے مطابق ہنر کی فراہمی پر خصو صی توجہ دی جائے۔ بدھ کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ٹیکسٹائل سیکٹر سے متعلقہ ایشوز پر اجلاس ہوا جسمیںمشیر تجارت عبدالرزاق دائود ، سیکرٹری ٹیکسٹائل افتخار بابر و دیگر سینئر شریک ہوئے ۔ اجلاس میں سیکرٹری ٹیکسٹائل ڈویژن کی جانب سے وز یر اعظم کو ٹیکسٹائل سیکٹر خصو صاً لاہور گارمنٹس سٹی، کراچی گارمنٹس سٹی، پاکستان ٹیکسٹائل سٹی لمیٹڈ وغیرہ سے متعلقہ مختلف ایشوز پر بریفنگ دی گئی ۔ اس موقع پر سیکرٹری ٹیکسٹائل کی جانب سے آئندہ پانچ سالوں میں ایک لاکھ بیس ہزار نوجوانوں کو ہنر سکھانے کے مجوزہ پروگرام پر بھی بر یفنگ دی ۔

Leave a Reply