خیبرپختونخواحکومت کا ویکسینیشن کیلئے سخت ترین پابندیاں لگانے کا فیصلہ

اومی کرون کا خطرہ، پاکستان آنیوالے مسافروں کیلئے ویکسی نیشن لازمی

Spread the love

اومی کرون کا خطرہ

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کی نئی قسم اومیکرون

کے پھیلاو کے مدنظر کیٹگری سی میں شامل ممالک سے مسافروں کی آمد پر پابندی لگاتے ہوئے

فہرست میں مزید8ممالک شامل کر دیئے۔ پاکستان آنیوالے مسافروں کیلئے کورونا کی ویکسین لگوانا

لازم ہوگا، کیٹگری سی کے ممالک سے ضروری سفر کی صورت میں استثنیٰ کیلئے قائم خصوصی

کمیٹی سے استثیٰ کا سرٹیفکیٹ بھی لینا ہوگا۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید10افراد جاں

بحق ہو نے کے بعد اموات کی تعداد 28ہزار 777ہوگئی،چوبیس گھنٹوں کے د و ر ان 336نئے

کیسز رپورٹ ہوئے،جس سے پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 87 ہزار

161ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے کورونا وا ئر س کی نئی قسیم اومی کرون کے

پھیلاو کے باعث کیٹگری سی ممالک کے مسافروں کے پاکستان آنے پر پابندی لگا دی۔ کیٹگری سی

ممالک کی فہرست میں جنوبی افریقہ، یوکرین، کرو شیا، ہنگری، نیدرلینڈ اور آئرلینڈ، سلووینہ، ویتنام،

پولینڈ، زمبابوے، نمیبیا، لیسوتھو، ایسواتینی اور بوٹسوانا بھی شامل ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر

کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطا بق پاکستان آنیوالے تمام مسافروں کیلئے کورونا ویکسین

لگوانا لازم ہوگی، پاکستان کا سفر کرنیوالے 6سال سے زائد عمر کے افراد کیلئے پی سی آر ٹیسٹ

بھی لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ این سی او سی کے مطابق کم مدتی ویزے پر کیٹگری سی ممالک

جانیوالے پاکستانی شہریوں اور ان ممالک سے بے دخل کئے جانیوالے افراد کو استثنیٰ کے سرٹیفکیٹ

کے بغیر واپس آنے کی اجازت ہوگی۔ ویزا یا اماراتی آئی ڈی کی مدت ختم ہونے اور غیر قانونی

تارکین وطن کیلئے پاکستان آمد کیلئے ضروری ویکسی نیشن کی شرط سے استثنیٰ حاصل ہوگا، کسی

بیماری میں مبتلا افراد، حاملہ خواتین اور جزوی ویکسین لگوانے والوں کو بھی لازمی ویکسی نیشن

سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔ادھر پیر کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے

مطابق ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 22 لاکھ 52 ہزار 342 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24

گھنٹوں کے دوران 42 ہزار 944 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 46 ہزار 464 مریض

صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 862 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اومی کرون کا خطرہ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply