کورونا سے مزید

اومیکرون کے رجسٹرڈمریضوں کی تعداد 75ہوگئی

Spread the love

اومیکرون کے رجسٹرڈ مریضوں

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) کورونا وائرس سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد

اموات کی تعداد 28 ہزار 912 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 94

ہزار 31 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24

گھنٹوں کے دوران 294 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔کورونا وائرس کی اومی کرون قسم کے 75کیس

سامنے آچکے ہیں،قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)کے مطابق اومی کرون کے33کیس کراچی سے

رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے علاوہ 17کیس اسلام آباد سے اور 13کیس لاہور سے رپورٹ ہوئے

ہیں،اومی کرون ویریئنٹ کے 12کیس بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں سے بھی رپورٹ ہوئے

ہیں،قومی ادارہ صحتکے مطابق پاکستان میں اومی کرون کا پہلا کیس 13دسمبرکو رپورٹ ہوا تھا،

ویکسینیشن اور ایس او پیز پر عملدرآمد بھی وبا کے خلاف مثر ہیں، تمام شہری کورونا کے خاتمے

کے لیے ویکسینیشن مکمل کروائیں، قومی ادارہ صحت کے مطابق متعلقہ ادارے اومی کرون کے

پھیلاو کو روکنے کیلئے کنٹیکٹ ٹریسنگ کررہے ہیں۔

اومیکرون کے رجسٹرڈ مریضوں

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply