اومیکرون ویرینٹ سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، امریکی صدر

Spread the love

اومیکرون کیلئے تیار ہیں،

واشنگٹن (جے ٹی این آن لائن نیوز) امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ہم اومی کرون ویرینٹ

سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں‘ہم سب کو کورونا کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے بارے میں فکر مند

ہونا چاہیے لیکن گھبرانا نہیں چاہیے‘اگر آپ مکمل طور پر ویکسینیٹڈ ہیں اور ویکسین کی بوسٹر

خوراک بھی لگوالی ہے تو آپ محفوظ ہیں ‘ عوام مہربانی جلد سے جلد کورونا کی بچاؤ ویکسین

لگوائیں۔ فرانسیسی خبررساں ایجنسی (اے ایف پی )کے مطابق اومی کرون کے پھیلاؤ سے متعلق

وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ ہم سب کو کورونا کے نئے

ویرینٹ اومی کرون کے بارے میں فکر مند ہونا چاہیے لیکن گھبرانا نہیں چاہیے۔ جو بائیڈن نے کہا کہ

اگر آپ مکمل طور پر ویکسینیٹڈ ہیں اور ویکسین کی بوسٹر خوراک بھی لگوالی ہے تو آپ محفوظ

ہیں البتہ اگر آپ نے ابھی تک ویکسین نہیں لگوائی تو یہ خطرے کی بات ہے۔انہوں نے عوام سے

درخواست کی کہ برائے مہربانی جلد سے جلد کورونا کی بچاؤ ویکسین لگوائیں۔اس کے علاوہ امریکی

صدر نے مزید کہا کہ ہم اومی کرون ویرینٹ سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں جبکہ آئندہ ماہ 50 کروڑ فری

ریپڈ ٹیسٹ ہوم کٹس امریکیوں کو دستیاب ہوں گی۔صدرجو بائیڈن نے کہا کہ اومیکرون کی وجہ سے

عائد سخت سفری پابندیوں میں نرمی پرغورکررہے ہیں۔

اومیکرون کیلئے تیار ہیں،

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply

%d bloggers like this: