ڈیلٹا الفا بیٹا اقسام

اومیکرون کیسز میں اضافہ، فروری میں وباء کی پانچویں لہرکا اندیشہ

Spread the love

اومیکرون کیسز میں اضافہ

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) او میکرون کیسز کی وجہ سے پاکستان میں فروری میں

عالمی وبا کی پانچویں لہر کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔پاکستان میں کورونا کی جنوبی افریقی قسم

اومیکرون کے 75 کیسز سامنے آنے پر ماہرین صحت نے کورونا وبا کی پانچویں لہر کے خدشات

ظاہر کیے ہیں۔ وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے اومیکرون کے کیسز جس تیزی سے سامنے آ

رہے ہیں اس سے ظاہر ہوتا ہے اگلے دو ہفتے میں ملک بھر سے اومیکرون کے کیسز رپورٹ

ہونے لگیں گے۔طبی ماہرین کے مطابق اگلے برس فروری کے وسط میں کورونا کے 3 سے 4 ہزار

نئے کیسز یومیہ سامنے آسکتے ہیں۔حکام نے واضح کیا ویکسین لگوانے والے اومیکرون کے

باعث شدید بیماری سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔دوسری طرف کورونا وائرس سے 6 افرا د جاں بحق

ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 918 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز

کی تعداد 12 لاکھ 94 ہزار 379 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے

مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 348 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 32

لاکھ 73 ہزار 887 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 ہزار 739 نئے ٹیسٹ

کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 55 ہزار 396 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 636 مریضوں کی

حالت تشویشناک ہے۔

اومیکرون کیسز میں اضافہ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply