اومیکرون سے عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

Spread the love

اومیکرون پٹرولیم مصنوعات کمی

نیو یارک (جے ٹی این آن لائن نیوز) کورونا کی قسم اومیکرون جیسے جیسے بڑھتی جا رہی ہے

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہوتی جا رہی ہیں۔ برطانوی خام تیل کی قیمت میں دو ڈالر فی

بیرل کمی دیکھی گئی جس کے بعد قیمت 71.52 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق

امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی 2.63 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد امریکی تیل فی بیرل

68.23 ڈالر کا ہو گیا ہے جبکہ یورپ میں لاک ڈاؤن پر تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔

دوسری جانب امریکی سٹاک مارکیٹ میں مندی کی لہر ہے جہا ایس اینڈ پی 500 اینڈیکس میں 5134

پوائنٹس کی گراوٹ ریکارڈ ہوئی۔ ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 4569.30 پر بند ہوا۔

امریکہ کیخلاف افغان عوام پھٹ پڑے ، کابل میں احتجاجی مظاہرہ

امریکی پابندیوں اور عدم تعاون کے باعث سیکڑوں افغانیوں نے کابل میں احتجاجی مظاہرہ کرتے

ہوئے امریکی پابندیوں، افغان عوام کے سلسلے میں روا رکھنے جانیوالے غیر انسانی اور جارحا نہ

اقدامات کیخلاف نعرے لگا ئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 20 سال تک افغانستان پر

جنگ مسلط کرنیوالے امریکہ کیخلاف افغان عوام پھٹ پڑے اور افغانستان کے دارالحکومت کابل میں

عوام نے سڑکوں پر نکل کر امریکہ کیخلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرین افغانستان کیخلاف امریکی

پابندیوں، افغان عوام کے سلسلے میں روا رکھنے جانے والے غیر انسانی اور جارحانہ اقدامات کے

خلاف نعرے لگا رہے تھے۔

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply

%d bloggers like this: