اولمپین نوید عالم انتقال

پاکستان ہاکی کا فخراولمپین نوید عالم انتقال کرگئے

Spread the love

اولمپین نوید عالم انتقال

لاہور/اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن نیوز) پاکستان ہاکی کا ایک اور ستارہ ٹوٹ گیا،اولمپین نوید عالم

انتقال کرگئے، صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن بریگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر،سیکرٹری جنرل پی ایچ

ایف اولمپین آصف باجوہ، چیئرمین قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی منظور جونیئر سمیت ہاکی فیملی نے

اظہار تعزیت کیا جبکہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف 4 ٹیمز ہاکی سیریز کے میچز ملتوی

کردیئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی کے مایہ ناز فل بیک، 1994 عالمی ہاکی کپ گولڈمیڈلسٹ

اور 1994 ورلڈ کپ سکواڈ کے کم عْمر ترین پرائیڈ آف پرفامنس اولمپین نوید عالم کینسز کے ہاتھوں

زندگی کی بازی ہارگئے۔نوید عالم کی بیٹی نے والد کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اولمپیئن

نوید عالم انتقال کرگئے، نوید عالم کی گزشتہ رات شوکت خانم ہسپتال لاہور میں کیموتھراپی ہوئی تھی۔

کیموتھراپی کے بعد نوید عالم کی طبیعت بگڑگئی تھی، طبیعت بگڑنے کیبعد نوید عالم کوآئی سی یو

منتقل کردیا گیا تھا تاہم ان کی طبیعت نہ سنبھل سکی اور وہ انتقال کر گئے۔اولمپین نوید عالم کو چند

ہفتے قبل کینسر کا مرض تشخیص پوا، جس کے علاج کے لئے پاکستان ہاکی فیڈریشن سمیت سابق

اولمپینز اور ہاکی کمیونٹی کی جانب سے علاج معالجہ کے سلسلہ میں کاوشیں کی گئیں اور حکومت

سندھ کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی خصوصی ہدایات پر اولمپین نوید عالم

مرحوم کے علاج کے تمام تر اخراجات حکومت سندھ کے ذمہ لے لئے گئے تھے۔ پاکستان ہاکی

فیڈریشن کے صدر برگیڈیئر رخالد سجاد کھوکھر، سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف اولمپین محمود آصف

ناجوہ، چیئرمین قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی اولمپین منظور جونیئر، ممبران قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی

اولمپین کلیم اﷲ، اولمپین ناصر علی، اولمپین خالد حمید، اولمپین ایاز محمود اولمپین وسیم فیروز،

ایسوسی ایٹ سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف سید ظاہر شاہ, ہیڈ کوچ قومی ہاکی ٹیم اولمپین خواجہ جنید،

ہیڈ کوچ قومی جونیئر ہاکی ٹیم اولمپین دانش کلیم، قومی ہاکی کوچز رانا ظہیر، مدثر علی خان، اولمپین

سمیر حسین سمیت پاکستان ہاکی فیڈریشن کے تمام ملحقہ یونٹس سیکرٹری پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن

لیفٹیننٹ کرنل ر آصف ناز کھوکھر، ایسوسی ایٹ، سیکرٹری سندھ ہاکی ایسوسی ایشن محم رمضان

جمالی، سیکرٹری بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن امجد ستی، سیکرٹری کے پی کے ہاکی ایسوسی ایشن

ہدائت اﷲ، سیکرٹری کے ایچ ای حیدر حسین سمیت پاکستان ہاکی فیملی سے وابستہ افراد نے گہرے

دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے،صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن بریگیڈیئر رخالد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری

جنرل پی ایچ ایف اولمپین آصف باجوہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اولمپین نوید عالم کی وفات

پاکستان ہاکی کے لئے صدمہ ہے۔ نوید عالم ایک اچھے ساتھی اور بہترین ہاکی کھلاڑی تھے۔ پاکستان

ہاکی کا ایک اور ستارہ ہم سے بچھڑ گیا۔ اﷲ پاک مرحوم کے اہل خانہ اور پسماندگان کو صبر جمیل

عطا فرمائے اور مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف 4 ٹیمز ہاکی

سیریز کے سلسلہ میں منعقد ہونے والے میچز اولمپین نوید عالم کے انتقال کے سوگ میں منسوخ

کردیئے ہیں،میچز (آج)بدھ کو کو ری شیڈول کردیئے گئے ہیں ہے۔اولمپیئن رشید الحسن نے کہا کہ

نوید عالم کے انتقال سے ہاکی کو بڑا نقصان ہوا، نوید عالم جیسے ہاکی کے کھلاڑی بہت کم ملتے ہیں۔

اولمپین نوید عالم انتقال

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply