اولمپکس سے 2 ہفتے قبل ٹوکیو میں ایمرجنسی نافذ، تماشائیوں پر بھی پابندی

اولمپکس سے 2 ہفتے قبل ٹوکیو میں ایمرجنسی نافذ، تماشائیوں پر بھی پابندی

Spread the love

ٹوکیو(جے ٹی این آن لائن سپورٹس نیوز) اولمپکس ٹوکیو ایمرجنسی نافذ

جاپانی حکومت نے کھیلوں کے سب سے بڑے مقابلے اولمپکس کے انعقاد سے دو

ہفتے قبل دارالحکومت ٹوکیو میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں

ادارے کے مطابق جاپانی وزیراعظم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ

یہ ایمرجنسی آئندہ ماہ 22 اگست تک جاری رہے گی۔ کرونا کی وجہ سے تاخیر

کے شکار اولمپکس کا آغاز 23 جولائی کو ہونا ہے۔ جاپانی وزیراعظم یوشی ہائیڈ

سوگا نے کہا کہ نظام صحت پر کم دباﺅ اور ویکسی نیشن کی صورت میں اس

پابندی کے جلد خاتمے پر بھی غور کیا جا سکتا ہے۔

=–= کھیل اور کھلاڑی سے متعلق ایسی ہی مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

جاپان میں منتظمین نے ٹوکیو اولمپکس میں تماشائیوں کی شرکت پر بھی پابندی

عائد کردی ہے۔ منتظمین نے کہا ہے کہ اب ٹوکیو اولمپکس تماشائیوں کے بغیر

منعقد ہوں گے۔ یہ فیصلہ کرونا وائرس کی شدت میں اضافے کے بعد جاپان کی

جانب سے دارالحکومت میں ہنگامی حالت کے نفاذ کے تناظر میں کیا گیا ہے جو

پورے ایونٹ کے دوران برقرار رہے گی۔ اگرچہ اس بات کی بہت زیادہ توقع بھی

کی جارہی تھی، تاہم چند ہفتے قبل تک منتظمین کا کہنا تھا انکا مقصد تماشائیوں کی

محدود تعداد کے ساتھ بین الاقوامی ایونٹ منعقد کرنا ہے۔ ٹوکیو 2020ء کے صدر

سیکو ہاشی موتو نے سرکاری حکام، ٹوکیو، اولمپکس اور پیرالمپکس کے نمائندوں

کے مابین بات چیت کے بعد کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ ہم کھیلوں کو انتہائی

محدود سطح پر پیش کر رہے ہیں، جس میں ہمیں کرونا کے پھیلا کا سامنا ہے۔

=-،-= تماشائیوں کی شرکت پر پابندی مجبوری میں لگائی، اولمپکس انتظامیہ

ان کا کہنا تھا کہ میں مقامی علاقوں میں رہنے والے اور ان تماشائیوں کے لیے

افسوس کا اظہار کرتا ہوں جنہوں نے اولمپکس کے لیے ٹکٹ خرید رکھے تھے۔

ٹوکیو اولمپکس کی آرگنائزنگ کمیٹی کی سربراہ سیکو ہاشی موتو کا کہنا ہے کہ یہ

فیصلہ آسان نہیں تھا۔ جاپان سمیت دنیا بھر میں نول کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے

منتظمین کی جانب سے ایونٹ کو بھرپور انداز میں منعقد کرنے کی کوششوں کو

دھچکا لگا۔ اس سے قبل مارچ میں کرونا وائرس سے تاخیر کا شکار ہونے والے

ٹوکیو اولمپکس کے لیے غیر ملکی تماشائیوں کی شرکت پر پابندی عائد کر دی گئی

تھی۔ اولمپکس کے منتظمین کی جانب سے اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے اسے

مایوس کن مگر ناگزیر قرار دیا گیا تھا۔

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

یاد رہے دنیا بھر میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے مارچ 2020ء میں

ٹوکیو میں ہونے والے اولمپکس کو موخر کر دیا گیا تھا۔ یہ گیمز 24 جولائی سے 9

اگست 2020ء تک منعقد ہونا تھیں تاہم اب یہ نئے شیڈول کے مطابق 23 جولائی

سے 8 اگست 2021ء تک منعقد ہوں گی۔ کرونا کی وجہ سے ٹوکیو میں ہنگامی

حالت کا نفاذ گزشتہ ماہ 20 جون کو ختم کر دیا گیا تھا۔ جب سے یہ وبا جاپان میں

آئی ہے، اس وقت سے لے کر آج تک یہ چوتھی مرتبہ ہے جب ٹوکیو کے باسیوں

کو کرونا ایمرجنسی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ صدر انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی صدر

تھامس بیخ ہنگامی صورتحال کے اعلان کے کچھ دیر بعد ہی گزشتہ کو ٹوکیو

پہنچے ہیں۔ امکان کیا جا رہا ہے کہ انھیں تین دن تک قرنطینہ میں دکھا جائیگا۔

اولمپکس ٹوکیو ایمرجنسی نافذ ، اولمپکس ٹوکیو ایمرجنسی نافذ ، اولمپکس ٹوکیو ایمرجنسی نافذ

Leave a Reply