اولمپکس میں ٹیم نہ جانے پر سابق اولمپئین اُداس، سمیع اللہ کی ہاکی اور گیند

اولمپکس میں ٹیم نہ جانے پر سابق اولمپئین اُداس، سمیع اللہ کی ہاکی اور گیند

Spread the love

اسلام آباد، بہاولپور، ٹوکیو (جے ٹی این آن لائن سپورٹس نیوز) اولمپکس میں پاکستان ٹیم

پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان منظور حسین جونیئر کی جانب سے ٹوکیو

اولمپکس میں پاکستان ہاکی ٹیم کے شرکت نہ کرنے پر افسردگی کا اظہار کیا گیا

ہے۔ اولمپکس 84ء میں ہاکی ٹیم کے فاتح کپتان، منظور حسین جونیئر نے اپنے بیان

میں کہا کہ ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان ہاکی ٹیم کے نہ جانے سے افسوس ہوا ہے،

یہ بدقسمتی ہے کہ وکٹری اسٹینڈ پر رہنے والی ٹیم اب کہیں نہیں۔ منظور جونیئر

نے کہا کہ ہاکی میں دوبارہ مقام حاصل کرنا چیلنج ہے۔

=-،-= ہاکی اولمپئن سمیع اللہ کے مجسمے سے ہاکی و گیند دوبارہ چوری

پاکستان ہاکی کے لیجنڈری کھلاڑی اور فلائنگ ہارس کے نام سے مشہور اولمپیئن

سمیع اللہ خان کے مجسمے کیساتھ نصب ہاکی اور گیند دوبارہ چوری کرلی گئی۔

کچھ روز قبل بہاولپور کے ہسپتال چوک پر لگائے گئے اولمپیئن سمیع اللہ کے

مجسمے سے ہاکی اوربال چوری ہو گئی تھی جس کے بعد مجسمے کو ازسر نو

نصب کیا گیا تھا، انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے مجسمے کے گرد باڑ لگا کر

اسے مزید محفوظ بنانے کی بھی کوشش بھی کئی گئی تھی تاہم یہ کوشش دوبارہ

ناکام ثابت ہوئی اور چور مجسمے سے ہاکی اور گیند ایک بار پھر چرانے میں

کامیاب ہو گئے۔

=–= کھیل اور کھلاڑی سے متعلق ایسی ہی مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

انتظامیہ کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہی اور سی سی ٹی وی

کیمروں کی مدد سے ملزموں کا سراغ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ بتایا جا

رہا ہے کہ چور نے ہاکی، بال غائب کرنے کے بعد مجسمے کی ویڈیو بنائی اور

سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔ پولیس کے مطابق چور نے ویڈیو بنانے کے بعد ہاکی

اور بال پھر سے مجسمے پر لگا دی۔ مجسمے سے ہاکی اور بال غائب کرنے والے

ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔ دوسری جانب کنٹونمنٹ بورڈ نے مجسمے کیساتھ

سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی منظوری دیدی ہے۔

=-،-=پاکستانی شوٹرکوالیفائی نہ کرسکے، ماحور شہزاد کو بدترین شکست

ٹوکیو اولمپکس میں پاکستانی شوٹر گلفام جوزف میڈل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی نہ

کرسکے۔ ٹوکیو اولمپکس میں مینز 10 میٹر ایئر پسٹل میں گلفام جوزف کی نویں

پوزیشن رہی، فائنل راؤنڈ کے لیے آٹھ شوٹرز کو کوالیفائی کرنا تھا۔ کوالیفکیشن

راؤنڈ میں ایک موقع پرگلفام جوزف کی ساتویں پوزیشن ہوگئی تھی، تاہم وہ ساتویں

پوزیشن برقرار نہ رکھ سکے۔ دوسری جانب ٹوکیو اولمپکس میں خواتین بیڈ منٹن

کے سنگلز ایونٹ میں پاکستان کی ماحور شہزاد کو شکست کا سامنا کرنا پڑ۔ ماحور

شہزاد کو جاپان کی یاما گوچی نےاسٹریٹ سیٹ میں شکست دے دی، میچ میں یاما

گوچی کی جیت کا سکور 3-21 اور 8-21 رہا۔

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

ٹوکیو اولمپکس میں پہلا گولڈ میڈل چین کی ینگ کیان نے اپنے نام کیا، انہوں نے یہ

میڈل خواتین شوٹنگ میں حاصل کیا۔ ینگ کیان نے خواتین کے10 میٹر ایئر رائفل

میں اولمپک ریکارڈ کے ساتھ سونے کا تمغہ جیتا، چاندی کا تمغہ روس کی

اینستاسیا گیلاشینا نے جیتا، کانسی کا تمغہ سوئٹزرلینڈ کی نینا کرسٹین کے نام رہا۔

اولمپکس میں پاکستان ٹیم ، اولمپکس میں پاکستان ٹیم ، اولمپکس میں پاکستان ٹیم

Leave a Reply