ایچ ٹی آر نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ، اوشنا سہیل کی سارہ محبوب کو مات

لاہور(جے ٹی این سپورٹس نیوز) اوشنا سہیل سارہ محبوب

حسن طارق رحیم نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ اوشنا سہیل نے پاکستان نمبر ون

ٹینس پلیئر سارہ محبوب کو ہرا کر جیت لی، اوشنا سہیل کی کامیابی کا سکور چھ

صفر اور چھ تین رہا۔ اوشنا سہیل نے لاہور جیمخانہ ٹینس کورٹس پر کھیلی جانے

والی رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کیا۔ اوشنا سہیل کا کہنا ہے

کہ توقع نہیں تھی کہ فائنل کا یہ سکور ہو گا، سارہ محبوب اور میں جارحانہ ٹینس

کھیلتے ہیں، لیکن فائنل میں زیادہ اچھا کھیل گئی اور بہت خوش ہوں کہ ٹائٹل کا

دفاع کیا۔ انہوں نے کہا کہ کرونا کی وجہ سے لمبے عرصے کے بعد ٹینس سرکٹ

شروع ہوا ہے اس لئے خود کو ردہم میں رکھنے کے لئے بڑی محنت کرنا پڑ رہی

ہے، امید ہے آئندہ ٹورنامنٹس میں مومنٹم برقرار رہے گا۔

=–= کھیل و کھلاڑی سے متعلق مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

پاکستان نمبر ون ٹینس کھلاڑی سارہ محبوب نے کہا کہ میرا آج دن نہیں تھا، اوشنا

نے شاندار ٹینس کھیلی، میں مسلسل کھیل رہی تھی، پچھلے اور اس ٹورنامنٹ میں

گیپ نہیں تھا، میرے اندر انرجی نہیں تھی، تھکاوٹ محسوس کر رہی تھی، لیکن یہ

کوئی ہار کی معذرت نہیں ہے۔ سارہ محبوب نے کہا کہ میں شادی کی وجہ سے

دوبارہ ٹینس سرکٹ میں آئی ہوں، جس کو انجوائے کر رہی ہوں، اور اب میں

مسلسل ٹینس کھیلوں گی۔

=-،-= بین الصوبائی ٹیبل ٹینس بوائزانڈر17 اینڈ گرلز انڈر16 ٹورنامنٹ، ٹرائلز آج

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب جاوید چوہان کی ہدایت پر سپورٹس بورڈ پنجاب کی

بوائز اینڈ گرلز کی ٹیبل ٹینس ٹیموں کے انتخاب کے لئے بوائز انڈر17 اینڈ گرلز

انڈر 16 کے ٹرائلز 6 دسمبر بروز پیر کو نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے

جمنازیم ہال میں صبح دس بجے ہوں گے، سپورٹس بورڈ پنجاب کی سلیکشن کمیٹی

کھلاڑیوں کے ٹرائلز لے گی، ٹرائلز میں منتخب ہونیوالی ٹیمیں 10 دسمبر سے

کراچی میں ہونیوالے تین روزہ بین الصوبائی ٹیبل ٹینس بوائزانڈر17 اینڈ گرلز

انڈر16 ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گی، پنجاب کا دستہ 14 کھلاڑیوں اور آفیشلز پر

مشتمل ہو گا۔

اوشنا سہیل سارہ محبوب ، اوشنا سہیل سارہ محبوب ، اوشنا سہیل سارہ محبوب

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply

%d bloggers like this: