jubiden, obama and trump jtnonline 206

مائیکل فلن ہیرو، اوباما اور جوبائیڈن کا ٹھکانہ جیل، میں عوام کا پسندیدہ، ٹرمپ

واشنگٹن(جے ٹی این آن لائن نیوز) اوباما جوبائیڈن ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق امریکی صدر اوباما اور نائب صدر جو بائیڈن

کو جیل بھیجنے کا مطالبہ کر دیا۔ انھوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ باراک حسین

اوباما اور سابق نائب صدر جو بائیڈن ” ہیرو ” مائیکل فلن کو بے نقاب کرنے میں

ملوث تھے۔ بعدازاں اپنے ایک ٹویٹ میں ٹرمپ نے کہا سابقہ کرپٹ ایڈمنسٹریشن

کی وجہ سے امریکی عوام نے میرا انتخاب کیا۔

——————————————————————————–
یہ بھی پڑھیں : مسلم خاتون رکن کانگریس الہان عمر بدعنوانی کی آفت، ٹرمپ
——————————————————————————–

ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ مائیکل فلن کو بے نقاب کرنا امریکی تاریخ میں سب

سے بڑا سیاسی جرم تھا، اگر میں ریپبلکن کی جگہ ڈیموکریٹ ہوتا تو بہت پہلے اس

کیس میں ملوث ہر شخص جیل پہنچ چکا ہوتا، وہ بھی 50 سال کے لیے۔

مائیکل فلن کو ڈونلڈ ٹرمپ نے ہیرو قرار دیدیا
———————————————

واضح رہے سابق قومی سلامتی کے مشیر مائیکل فلن نے اپنا جرم قبول کر لیا تھا

کہ انھوں نے روس کیساتھ تعلقات کے سلسلے میں ایف بی آئی کو جھوٹ بولا تھا،

ان کیخلاف 2016ء میں امریکی انتخابات میں روس کی مداخلت کے حوالے سے

تحقیقات کی گئی تھیں۔ بعد میں مائیکل فلن صدر ٹرمپ کی انتظامیہ میں قومی

سلامتی کے مشیر کے عہدے پر تعینات ہو گئے تھے- اس دوران ان پر فرد جرم

عائد کیا گیا تھا، اور اب ڈونلڈ ٹرمپ نے انھیں ہیرو قرار دیدیا ہے۔

میں آج وائٹ ہاؤس میں انہی کی نااہلی و کرپشن کے باعث ہوں

مبینہ طور پر اوباما اور جو بائیڈن نے ایف بی آئی سے فلن کی شناخت بے نقاب

کرنے کی درخواست کی تھی، جنھیں اس بارے میں علم تھا کہ ایف بی آئی فلن کے

خلاف تحقیقات کر رہی ہے۔ جنرل مائیکل فلن کیخلاف کیس ختم کیے جانے کو

ٹرمپ نے سراہا۔ انھوں نے کہا کہ یہ سب کیا دھرا اوباما اور بائیڈن کا تھا، یہ لوگ

کرپٹ اور سراسر نا اہل تھے، سارا معاملہ ہی کرپٹ تھا اور ہم نے انھیں پکڑ لیا

ہے- انھی کی وجہ سے میں آج وائٹ ہاؤس میں ہوں۔

اوباما سراسر نا اہل صدر تھے، میں بس اتنا ہی کہہ سکتا ہوں۔ ٹرمپ

ٹرمپ کا یہ تبصرہ اس وقت سامنے آیا ہے جب دو دن قبل ایک تقریب میں اوباما

نے ٹرمپ کا نام لیے بغیر ان پر تنقید کی، اوباما ایک عرصے سے خاموش ہیں،

انھوں نے ٹرمپ انتظامیہ پر اشاروں کے علاوہ کھل کر کبھی تنقید نہیں کی۔ جب

ایک تقریب میں اوباما سے پوچھا گیا کہ، کیا انھوں نے اوباما کے کمنٹس سنے، تو

انھوں نے جواب دیا کہ نہیں۔ جب رپورٹر نے انھیں بتایا کہ اوباما نے کیا کہا ہے،

تو ٹرمپ نے کہا اوباما سراسر نا اہل صدر تھے، میں بس اتنا ہی کہہ سکتا ہوں۔

——————————————————————————
دوستو : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر کریں، فالو کریں اپڈیٹ رہیں
——————————————————————————

خیال رہے کہ سابق نائب صدر جو بائیڈن 2020ء کے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ

ٹرمپ کے بڑے حریف ہیں۔ دوسری طرف سابق صدر براک اوباما نے امریکی

رہنماﺅں اور انتظامیہ کو کرونا وائرس سے نمٹنے کے حوالے سے اقدامات پر تنقید

کا نشانہ بنایا ہے۔

اوباما جوبائیڈن ٹرمپ

Leave a Reply