حیرت ہے ان پرجوجے آئی ٹی رپورٹس پڑھنے کے بعد بھی لٹیروں کا دفاع کر رہے ہیں۔وزیراعظم

Spread the love

وزیراعظم عمران خان نے پاناما پیپرز اور جعلی اکاؤنٹس کی جے آئی ٹی کی رپورٹس کو ریاستوں کی ناکامی اور قرض اور غربت میں اضافے کے حوالے سے ایک’’کیس سٹڈی‘‘قرار دے دیا۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے لکھا، ’’پاناما اور جعلی اکاؤنٹس کی جے آئی ٹی رپورٹس کیس سٹڈی ہیں کہ ریاستیں کیسے ناکام ہوتی ہیں اور کس طرح غربت اور قرض میں ڈوبتی ہیں۔وزیراعظم نے مزید لکھا کہ ‘جس طریقے اور جس پیمانے پر عوام کا پیسہ چوری کیا گیا، وہ ناقابل یقین ہے۔وزیراعظم نے مزید لکھا، مجھے ان لوگوں پر حیرت ہے، جو یہ رپورٹس پڑھنے کے بعد بھی لٹیروں کا دفاع کر رہے ہیں۔

Leave a Reply