انگلینڈ کو کمزور سمجھنے

انگلینڈ کی ٹیم ورلڈکپ سے قبل راولپنڈی میں ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی

Spread the love

انگلینڈ کی ٹیم ورلڈکپ

لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز) آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈکپ میں شامل انگلینڈ کی ٹیم

اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ اس دوران مہمان ٹیم راولپنڈی میں دو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز

کھیلے گی،یہ دونوں میچز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ دونوں ٹیموں کے مابین

پہلا میچ 13 جبکہ دوسرا 14 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔انگلینڈ کی مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیمیں بالترتیب

این مورگن اور ہیتھر نائٹ کی قیادت میں 9 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچیں گی۔انگلینڈ مینز کرکٹ ٹیم 15

اکتوبر کو اسلام آباد سے دبئی روانہ ہوگی جہاں اسے آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں شرکت

کرنی ہے۔دوسری طرف تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے انگلینڈ کی

ویمنز کرکٹ ٹیم 21 اکتوبر تک اسلام آباد میں ہی قیام کرے گی۔ 13 اور 14 اکتوبر کو دو ٹی ٹونٹی

انٹرنیشنل میچز کھیلنے کے بعد پاکستان اور انگلینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے مابین ون ڈے

انٹرنیشنل سیریز کے تین میچز 19،17 اور 21 اکتوبر کوراولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔پاکستان

کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ ہمیں انگلینڈ کی مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیموں

کی پاکستان میں میزبانی کرنے پر خوشی ہے، انگلینڈ مینز کرکٹ ٹیم کا یہ 2005 کے بعد پاکستان کا

پہلا دورہ ہوگا جبکہ انگلینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیم کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا۔دونوں ٹیموں کا یہ

پاکستان کا اضافی دورہ ہے۔ ایف ٹی پی کے مطابق انگلینڈ مینز کرکٹ ٹیم کو 2022 میں وائیٹ بال

سیریز اور آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل میچز کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا

ہے۔این مورگن اور ہیتھر نائٹ کی قیادت میں انگلینڈ کی مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیم پچاس اوورز پر

مشتمل فارمیٹ کی ورلڈ چیمپنز ہیں۔ آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی ٹیمز رینکنگ میں انگلینڈ کی مینز

کرکٹ ٹیم کا پہلا اور ویمنز کرکٹ ٹیم کا نمبر دوسرا ہے۔یہ تمام میچز پہلے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں

کھیلے جانے تھے تاہم آپریشنل اور لاجسٹک وجوہات کی بنیاد پر یہ تمام میچز اب پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم

راولپنڈی میں کھیلے جارہے ہیں۔

انگلینڈ کی ٹیم ورلڈکپ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply