انگلینڈ کو کمزور سمجھنے

انگلینڈ کو کمزور سمجھنے کی غلطی پاکستان کو لے ڈوبی، 9 وکٹوں سے شکست

Spread the love

انگلینڈ کو کمزور سمجھنے

لندن (جے ٹی این آن لائن نیوز) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری 3 میچز کی ون ڈے سیریز کے

پہلے میچ میں میزبان انگلینڈ نے قومی ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی ۔کارڈف میں ہونےوالے میچ

میں میزبان ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر قومی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس پر مہمان ٹیم 35.2

اوورز میں 141 رنز پر آو¿ٹ ہوگئی جس کے جواب میں انگلینڈ نے 142 رنز کا ہدف با آسانی 21.5

اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔قومی ٹیم کی اننگز کا آغاز ہی اچھا نہ رہا، بائیں ہاتھ

کے بیٹسمین امام الحق میچ کی پہلی ہی گیند پر ثاقب محمود کے ہاتھوں آو¿ٹ ہوگئے ۔ نئے آنے

والے بیٹسمین کپتان بابر اعظم بھی پہلے ہی اوور میں کھاتہ کھولے بغیر آو¿ٹ ہو گئے جس کے

بعد یکے بعد دیگرے وکٹیں گرتی رہیں۔اس موقع پر فخر زمان نے مزاحمت کی کوشش کی تاہم وہ بھی 47

رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔دیگر بلے بازوں میں شاداب خان 30، محمد رضوان 13، سعود شکیل 5

اور صہیب مقصود 19 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے جبکہ حسن علی 6 ، سعود شکیل اور فہیم اشرف 5،5

رنز بناسکے۔ انگلینڈ کی جانب سے ثاقب محمود نے 4 کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔142 رنز کے ہدف

کے جواب میں انگلینڈ کے واحد آو¿ٹ ہونےوالے کھلاڑی فل سالٹ تھے جنہیں شاہین آفریدی نے 22

کے مجموعی سکور پر آو¿ٹ کیا۔اس کے بعد ڈیوڈ میلان نے 68 رنز اور زک کراو¿لی نے 58

رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور ٹیم کو فتح دلوادی۔

انگلینڈ کو کمزور سمجھنے

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply