انگلینڈ دورہ پاکستان کیلئے تیار،احسانی مانی محتاط

Spread the love

آسٹریلیا کے انکار کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کو دورہ پاکستان کیلئے راضی کرلیا، چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا ہے ’’مجھے امید ہے انگلینڈ اس حوالے سے مزید مذاکرات کیلئے بالکل تیار ہے، لیکن ٹیم انگلینڈ کے دورہ پاکستان کیلئے ایک مجوزہ طریقہ کار ہے۔

انگلینڈ کیخلاف پاکستان کی اگلی ہوم سیریز سے قبل بہت وقت ہے وہ اپنے طور پر تمام معاملات کا جائزہ لے سکیں، میں اس وقت تک کسی صورت بھی ایک ٹیم کو پاکستان آنے کی دعوت نہیں دوں گا، جب تک ان کیلئے یہ دورہ محفوظ نہ ہو۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 2022ء میں سیریز شیڈول ہے اور پاکستان کی خواہش ہے کہ یہ سیریز کسی نیوٹرل مقام کی بجائے پاکستان میں کھیلی جائے۔ اگر پی سی بی کی کوششیں کامیاب ہو گئیں تو 2005ء￿ کے بعد پہلی مرتبہ انگلینڈ کی ٹیم پاکستان کے دورے پر آئے گی۔

Leave a Reply