انگلینڈ بورڈ کی دورہ سے دستبرداری پر معذرت، پاکستان آنے کا اعلان

Spread the love

انگلینڈ بورڈ کی معذرت

لندن (جے ٹی این آن لائن نیوز) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان سے دستبرداری پر

معذرت کرتے ہوئے اگلے سال پاکستان کا دورہ کرنے کا عندیہ دے دیا۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ

کے مطابق چئیرمین این واٹ مور نے کرکٹ فینز کے ساتھ اظہار افسوس کیاہے، ان کا کہناہے کہ

سکیورٹی معاملات پر تفصیل میں بات نہیں کرنا چاہتے تاہم ہم نے یہ فیصلہ کھلاڑیوں کی سکیورٹی

اور فلاح کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا۔این واٹ مور نے کہا کہ پاکستان کا دورہ نہ کرنا ایک بہت

مشکل فیصلہ تھا، کرکٹرز سے بھی اس بارے میں رائے نہیں لی گئی، ہمیں اب نئے سرے سے

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ تعلقات بہتر بنانا ہیں اور ہمارا اب فوکس اگلے سال دورے کرنے پر

ہوگا، اگلے سال تین ٹیسٹ اور پانچ ون ڈے کھیلنے پاکستان آئیں گے۔دوسری جانب وفاقی وزیر

اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ کی معذرت اور پاکستان کے دورے کا اعلان

ہمارے موقف کی بڑی کامیابی ہے، پاکستانی کرکٹ کیخلاف ایک اور سازش ناکام ہوئی۔

انگلینڈ بورڈ کی معذرت

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply