انگلش کرکٹرز بین سٹوکس اور ایلکس ہیلز کوجرمانے عائد کر دیئے گیے

Spread the love

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) ڈسپلنری پینل نے انگلش کرکٹرز بین سٹوکس اور ایلکس ہیلز کو برسٹل نائٹ کلب جھگڑا کیس سے کلیئر قرار دیتے ہوئے دونوں پر جرمانے عائد کر دیئے، دونوں کھلاڑی دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔ دونوں کھلاڑی گزشتہ سال ستمبر میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کے دوران برسٹل نائٹ کلب کے باہر جھگڑے میں ملوث پائے گئے تھے۔ عدالت نے آل رائونڈر سٹوکس پر کرمنل چارجز عائد کئے تھے جبکہ ہیلز کو کلین چٹ دے دی گئی تھی، رواں سال اگست میں عدالت نے سٹوکس کو بھی کرمنل چارجز سے کلیئر قرار دیتے ہوئے انہیں دوبارہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی تھی۔ عدالتی فیصلے کے بعد ای سی بی نے بیان جاری کیا تھا کہ اب ای سی بی ڈسپلنری پینل سٹوکس اور ہیلز کے کیس کی سماعت کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق 5 دسمبر کو دونوں کھلاڑی ای سی بی ڈسپلنری پینل کے سامنے پیش ہوئے تھے ، سٹوکس پر 30 ہزار اور ہیلز پر 17500 کے ساتھ ساتھ 10 ہزار پائونڈ جرمانہ عائد کر دیا۔ سٹوکس پہلے ہی 8 میچز کی معطلی کی سزا مکمل کر چکے ہیں جبکہ ہیلز پر چھ میچز کی پابندی لگائی گئی تھی

Leave a Reply