انکل سرگم کے خالق، کئی خوبیوں کے حامل فاروق قیصر سپرد خاک

انکل سرگم کے خالق، کئی خوبیوں کے حامل فاروق قیصر سپرد خاک

Spread the love

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن شوبز نیوز) انکل سرگم کے خالق

پی ٹی وی کے کردار انکل سرگم کے خالق معروف مزاح نگار، مصنف، کالم

نگار، کارٹونسٹ اور پروڈیوسر فاروق قیصر کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی

میں سپرد خاک کر دیا گیا، مرحوم کی نمازجنازہ اسلام آباد کے ایچ الیون قبرستان

میں ادا کی گئی- ٹی وی کردار انکل سرگم کے خالق معروف مزاح نگار، مصنف،

کالم نگار، کارٹونسٹ اور ٹی وی پروڈیوسر فاروق قیصر گزشتہ روز حرکت قلب

بند ہو جانے سے انتقال کر گئے تھے۔

=–= شوبز دنیا سے متعلق مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

75 سالہ فاروق قیصر کی نمازجنازہ میں معروف سیاستدانوں، سماجی شخصیات

اور اداکاروں نے شرکت کی جن میں مسعود خواجہ، بابر نیازی، اسلم مغل، سلیم

رضا، انجم حبیبی، ہاشم بٹ، طاہر ریمبو، طاہر صدیقی، سلمان سنی اور جماعت

اسلامی کے رہنما میاں اسلم شامل ہیں۔ نماز جنازہ میں شریک ہر چہرہ افسردہ اور

فاروق قیصر کی فنی خدمات کو سراہتا نظر آیا۔ مشہور افسانوی کردار انکل سرگم

کے خالق فاروق قیصر کی وفات پر وزیراعظم عمران خان اور دیگر سیاسی،

سماجی و ادبی شخصیات نے اظہار افسوس کیا ، وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ

میں کہا فاروق قیصر کے انتقال کی اطلاع پا کر نہایت رنجیدہ ہوں، وہ محض

اداکار نہ تھے بلکہ سماجی ناانصافیوں اور معاشرتی ایشوز کے حوالے سے

بیداری شعور کا ایک مستقل وسیلہ تھے، میری دعائیں اور ہمدردیاں ان کے اہلِ

خانہ کے ساتھ ہیں۔

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

سلیمہ ہاشمی نے فاروق قیصر کو 1970ء میں” اکڑ بکڑ“ کے ذریعے ٹی وی پر

متعارف کرایا تھا۔ 13 اکتوبر 1945ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہونے والے فاروق

قیصر نے 1976ء میں انکل سرگم کے کردار سے شہرت پائی تھی، انہوں نے انکل

سرگم کے کردار کے ذریعے معاشرتی مسائل اجاگر کیے، لازوال شخصیت کے

حامل فاروق قیصر کی بہترین خدمات اور کاوشوں کا اعتراف کرتے ہوئے حکومت

کی جانب سے تمغہ امتیاز اور تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا جا چکا ہے، علالت

کے باعث انکل سرگم کے خالق فاروق قیصر صدارتی ایوارڈ وصول کرنے بھی

ویل چیئر پر آئے تھے، ہدایتکار، فنکار و صوتی اداکار 1976ء سے سرکاری ٹی

وی سے منسلک تھے جہاں انہوں نے بچوں کیلئے کٹھ پتلی شو ” کلیاں” تیار کیا،

جس کے افسانوی کردار انکل سرگم نے فاروق قیصر کو شہرت کی بلندیوں پر

پہنچایا، فاروق قیصر نے مختلف مزاحیہ کتابیں بھی لکھیں-

انکل سرگم کے خالق

Leave a Reply