انڈیا سے کرکٹ تعلقات ناگزیر،رمیز راجہ،شیخ رشید،ثانیہ مرزا میچ دیکھیں گے

انڈیا سے کرکٹ تعلقات ناگزیر،رمیز راجہ،شیخ رشید،ثانیہ مرزا میچ دیکھیں گے

Spread the love

لاہور، راولپنڈی، دبئی (جے ٹی این سپورٹس نیوز) انڈیا سے کرکٹ تعلقات

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے پاکستان

کو بھارت کے ساتھ کرکٹ کے تعلقات بنانے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا

اظہار انہوں نے دبئی سے واپسی کے بعد پی سی بی ڈیجیٹل سے بات کرتے

ہوئے کیا، انکا مزید کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ سے یقین رکھتے تھے کہ سیاست کو

کھیلوں سے الگ رہنا چاہیے۔ رمیز راجہ نے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا

( بی سی سی آئی ) کے عہدیداروں سے ملاقات کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے

وہاں ایشیئن کرکٹ کونسل، ایشیاء کپ اور ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ ٹورنامنٹ سے

متعلق بھی ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اے سی سی کے اجلاس کے

دوران بی سی سی آئی کے صدر سارو گنگولی اور سیکریٹری جے شاہ سے

ملاقات کی۔ ہمیں ایک کرکٹ بونڈ بنانے کی ضرورت ہے جبکہ میں یہ بھی

سمجھتا ہوں کہ سیاست کو کھیل سے جتنا ممکن ہو دور رہنا چاہیے اور یہی

ہمیشہ ہمارا موقف رہا ہے۔

=–= کھیل و کھلاڑی سے متعلق مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستان انڈیا کرکٹ کی بحالی کے لیے بہت زیادہ کام

کرنے کی ضرورت ہے لیکن دونوں بورڈز کے درمیان تعلقات خوشگوار ہونے

چاہییں اور پھر ہم دیکھ سکتے ہیں کہ ہم کس حد تک جا سکتے ہیں۔ مجموعی

طور پر ہمارے درمیان اچھی بات چیت ہوئی۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ

ایشیئن کرکٹ کونسل نے اس بات کی منظوری دی ہے کہ پاکستان میں 2023ء

میں ہونے والا کرکٹ ایونٹ 50 اوورز کا مقابلہ ہو گا اور ستمبر میں منعقد ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں اس ٹورنامنٹ کی میزبانی کے منتظر ہیں اور

مجھے یقین ہے کہ یہ ایک منظم تقریب ہو گی کیونکہ شائقین یہی چاہتے ہیں۔

=-،-= پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے شیخ رشید نے چھٹی لے لی

پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی 2 دن کی

چھٹی لے لی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم نے

انہیں ہفتے اور اتوار کی چھٹی دے دی ہے اور وہ پاکستان بھارت کے درمیان ٹی

20 میچ دیکھنے دبئی جا رہے ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ اللہ سے دعا ہے پاکستان

کو کامیابی سے ہمکنار کرے، یہ کھیل ہے، ہمیں اسے کھیل ہی کی طرح لینا ہے،

جو بھی فیصلہ ہو اسے ہمیں قبول کرنا ہے۔

=-،-= ثانیہ مرزا بھی پاکستان ٹیم کے بائیو سکیور ببل میں پہنچ گئیں

شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی پاکستان ٹیم کے بائیو

سکیور ببل میں پہنچ گئیں۔ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے کے ہمراہ دبئی

میں قرنطینہ مکمل کیا، قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد ثانیہ مرزا اور بیٹے نے

پاکستان کرکٹ ٹیم کا بائیو سکیورببل جوائن کیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)

نے آئی سی سی پروٹوکولز کے مطابق کھلاڑیوں کو اہلخانہ کو ساتھ رکھنے کی

اجازت دی ہے۔ محمد حفیظ، حسن علی، عماد وسیم، فخر زمان اور محمدرضوان

کی فیملیز بھی ان کے ساتھ ہیں۔ کوچ ثقلین مشتاق اور لیگ اسپنر عثمان قادر کے

اہل خانہ بھی بائیوسیکورببل میں موجود ہیں۔ قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنا

پہلا میچ بھارت کے خلاف 24 اکتوبر کو کھیلے گی۔

انڈیا سے کرکٹ تعلقات ، انڈیا سے کرکٹ تعلقات ، انڈیا سے کرکٹ تعلقات

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply