انڈونیشیا کے صوبے جاوامیں شدید بارشیں،30 مکان تباہ، 18 افراد ہلاک

Spread the love

جکارتہ (جے ٹی این آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک)

انڈونیشیا کے مغربی صوبے جاوا کے علاقے سوکا بومی میں شدید بارشوں کے

باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد 18 ہوگئی۔خبر کے مطابق، سوکا بومی کے

علاقے میں شدید بارشوں کے باعث 30 مکان گر گئے جن کے ملبے تلے دبی

لاشوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ امدادی ٹیم نے اب تک 18 افراد کی لاشیں نکالی ہیں

جبکہ دیگر 15 افراد کی تلاش جاری ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں تقریبا

100 افراد اس آفت سے متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 64 افراد کو محفوظ مقامات

پر منتقل کر دیا گیا ہے۔انڈونیشیا میں شدید بارشوں کے باعث سیلا بی ریلے پیدا

ہوتے رہتے ہیں۔

Leave a Reply