انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 42 پیسے سستا،سٹاک مارکیٹ میں تیزی،سپورٹ فنڈ منظور

Spread the love

کراچی/اسلام آباد(اکنامک رپورٹر) انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر

ایک روپے 42 پیسے سستا ہو کر 148 روپے 21 پیسے پر آگیا۔اوپن مارکیٹ میں

بھی ڈالر 70 پیسے سستا ہو کر 149 روپے 30 پیسے پر آ کر بند ہوا۔ اوپن مارکیٹ

میں ڈالر کی قیمت خرید 148 روپے 80 پیسے ہو گئی۔دوسری جانب سٹاک

ایکسچینج میںکاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی اتارچڑھائو کے بعد

محدودپیمانے پر تیزی رہی اور کے ایس ای100 انڈیکس 35900پوائنٹس کی سطح

پرمستحکم رہا،تیزی کے نتیجے میںسرمایہ کاری مالیت میں15ارب10کروڑروپے

سے زائدکااضافہ جبکہ56.60فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

حکومتی مالیاتی اداروں اور مقامی بروکریج ہائوسزسمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی

جانب سے بینکنگ،سیمنٹ،فوڈز،توانائی اور دیگرمنافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح

پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کے باعث کاروبارکا آغاز مثبت زون میں

ہوا،ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 36370پوائنٹس کی بلندسطح پر

بھی دیکھاگیاتاہم فروخت کے دبائو اورپرافٹ ٹیکنگ کے سبب مقامی سرمایہ کار

گروپوں نے اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی ، جس کے نتیجے میں کے

ایس ای 100انڈیکس 35657پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیاتاہم غیرملکی

سرمایہ کاروں کی جانب سے مارکیٹ میں ایک بار پھرخریداری دیکھی گئی ، جس

سے مارکیٹ میں ریکوری آئی اور کے ایس ای100انڈیکس کی 35900کی حد

بحال ہوگئی تاہم مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس15.36پوائنٹس

اضافے سے35974.79 پوائنٹس پر بندہوا۔جمعرات کو مجموعی طور

پر325کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے119کمپنیوں کے حصص

کے بھاؤمیں اضافہ،184کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ22کمپنیوں

کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔علاوہ ازیںمشیر خزانہ حفیظ شیخ کے زیر

صدارت منعقدہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میںسٹاک مارکیٹ سپورٹ فنڈ کی

منظوری دے دی گئی ۔اجلاس کے دور ان سٹاک مارکیٹ سپورٹ فنڈ کیلئے 20

ارب روپے کی گارنٹی منظور کی گئی ،مارکیٹ کی سپورٹ کیلئے دو مختلف فنڈ

تشکیل دئے جائیں گے،سٹیٹ انٹر پرائزیز فنڈ اور ایکویٹی مارکیٹ فنڈ تشکیل دئے

جائیں گے،نیشنل انوسٹمنٹ ٹرسٹ ان دونوں فنڈز کی مینجمنٹ کریگا،سٹیٹ انٹر

پرائزیز فنڈ 20 ارب روپے کا ہو گا،دوسرا فنڈ ایکویٹی مارکیٹ فنڈ کی مالیت 5

ارب روپے ہے،نیشنل بینک آف پاکستان، سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن،

ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ اور نیشنل انشورنس کمپنی اس فنڈز میں سرمایہ کاری کریں

گے۔ بیان کے مطابق اسٹیٹ انٹر پرائزیز فنڈ کے ذریعے صرف حکومتی ملکیتی

اداروں کی حصص کی خریداری کریگا۔ بیان کے مطابق ایکویٹی مارکیٹ فنڈ کے

ذریعے نجی کمپنیوں کے حصص کی خرید و فروخت کی جائیگی،بیان کے مطابق

این آئی ٹی آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی، پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ، پاکستان سٹیٹ آئل

اور دیگر کمپنی کے حصص خریدے گا،فنڈ کے ذریعے خریدے گئے حصص کو

مناسب وقت پر دوبارہ فروخت کر دیا جائے گا،مارکیٹ سپورٹ فنڈ تین سال کیلئے

قائم کیا گیا ہے۔

Leave a Reply