حکومت نے انٹرنیٹ بھی مہنگا کرنے کی تیاری کرلی

Spread the love

انٹرنیٹ بھی مہنگا

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن نیوز) حکومت نے ٹیلی کام سروسز پرود ہولڈنگ ٹیکس 10سے بڑھا

کر15فیصد کرنے پرغورشروع کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے بجٹ خسارہ پورا

کرنے کیلئے ٹیلی کام سروسز پرود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح 10فیصد سے بڑھا کر15فیصد کرنے

پرغورشروع کردیا ہے۔ودہولڈنگ ٹیکس میں اضافے سے پاکستان میں ٹیلی کام سروسز اور انٹرنیٹ

بھی مہنگا ہوجائے گا۔ پاکستان میں 187ملین ٹیلی کام سروس استعمال کرنے والے افراد میں سے

98فیصد پری پیڈ صارفین ہیں۔حکومت نے 2020-21کے بجٹ میں ودہولڈنگ ٹیکس 12فیصد سے کم

کرکے 10فیصد کیا تھا اور ودہولڈنگ ٹیکس 8فیصد تک کم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔پاکستان

ٹیلی کام سیکٹر پر ٹیکسوں کی بلند شرح والے ممالک میں شامل ہے ۔ جنوبی ایشیا میں پاکستان کا

شمار ٹیکسوں کی شرح کے لحاظ سے دوسرے نمبرپرکیا جاتا ہے۔۔ودہولڈنگ ٹیکس میں اضافے سے پاکستان میں ٹیلی کام سروسز اور انٹرنیٹ

بھی مہنگا ہوجائے گا۔ پاکستان میں 187ملین ٹیلی کام سروس استعمال کرنے والے افراد میں سے

98فیصد پری پیڈ صارفین ہیں۔اگر انٹرنیٹ پر ٹیکس میں اضافہ کر دیا جاتا ہے تو اس سے انٹرنیٹ

صارفین کو انٹرنیٹ سروسز کی مد میں 20 فیصد زیادہ زیادہ ادائیگی کرنی پڑے گی.

انٹرنیٹ بھی مہنگا

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply

%d bloggers like this: