انٹرنیشنل ٹریڈ فنانسنگ کارپوریشن کا پاکستان کو ادھار تیل، ایل این جی فراہمی کا معاہدہ

انٹرنیشنل ٹریڈ فنانسنگ کارپوریشن کا پاکستان کو ادھار تیل، ایل این جی فراہمی کا معاہدہ

Spread the love

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن بزنس نیوز) انٹرنیشنل ٹریڈ فنانسنگ کارپوریشن

پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کا ادھار تیل اور ایل این جی ملنے کا معاہدہ

طے پا گیا، معاہدے کے تحت اُدھار پٹرول کی سہولت پی ایس او اور پارکو جبکہ

ایل این جی پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کو ملے گی، پاکستان اور آئی ٹی ایف سی کے

درمیان ایک سال کیلئے معاہدہ طے پایا ہے۔

==-== یہ بھی پڑھیں: سندھ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

تفصیلات کے مطابق 2021ٰء میں پا کستان کی معیشت کی ترقی کے حوالے سے

بہت اچھی خبر سامنے آئی ہے۔ پاکستان اور انٹرنیشنل ٹریڈ فنانسنگ کارپوریشن

( آئی ٹی ایف سی ) کے درمیان ادھار تیل اور ایل این جی کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

آئی ٹی ایف سی رواں سال پاکستان کو 1.1 ارب ڈالرکا ادھار پٹرول اور ایل این جی

فراہم کرے گا۔ بتایا گیا ہے کہ معاہدے کے تحت اُدھار پٹرول کی سہولت پی ایس او

اور پارکو جبکہ ایل این جی پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کو ملے گی۔

= قارئین =-: خبر اچھی لگے تو شیئر کریں، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

دوسری طرف معاون خصوصی پٹرولیم بابر ندیم نے گیس مہنگی کرنے کا عندیہ

دیدیا ہے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صحافی کے سوال پر کہا کہ ابھی

تک گیس مہنگی نہیں کی، لیکن اس حوالے سے اوگرا کی سفارشات کا جائزہ لے

رہے ہیں۔ اگر گیس مہنگی کرنا پڑ گئی تو قیمتوں میں معمولی اضافہ کرینگے۔ اسی

طرح معاون خصوصی پٹرولیم ندیم بابر نے ایل پی جی انڈسٹری ایسوسی ایشن کے

وفد سے ملاقات میں یقین دہانی کروائی کہ ایل پی جی نئی پالیسی کی منظوری

متعلقہ انڈسٹری کو اعتماد میں اعتماد میں لے کر دی جائے گی۔ اس حوالے سے

مشاورت کیلئے چند دنوں بعد اجلاس بھی بلایا ہے۔

==-== پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا نیا ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ
————————————————————————

ادھر پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے صوبے کے تین بڑے شہروں ملتان، لاہور

اور راولپنڈی کے شہریوں کو پبلک ٹرانسپورٹ کی جانب راغب کرنے کے لئے

مذکورہ تینوں شہروں کے باسیوں پر گیسو لین کے نام سے ایک نیا ٹیکس عائد

کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں ایک تجویز پنجاب حکومت کو ارسال

کردی ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے گیسولین ٹیکس عائد کرنے کی منظوری

کے بعد لاہور ملتان اور راولپنڈی کے شہریوں سے پٹرول خریدتے وقت ایک

روپے سے دو روپے فی لیٹر گیس لین ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

انٹرنیشنل ٹریڈ فنانسنگ کارپوریشن

Leave a Reply