88

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں گولیاں چل گئیں،ایک طالبعلم جاں بحق،13زخمی

Spread the love

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں 2 طلبہ تنظیموں کے درمیان تصادم

میں ایک طالبعلم جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق تصادم میں طفیل نامی طالب علم

زخمی ہو جو بعد ازاں چل بسا۔اس حوالے سے ترجمان جماعت اسلامی راشد عمر اولکھ کا کہنا ہے کہ

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں جمعیت کی تقریب پرسرائیکی سٹوڈنٹ کونسل نے حملہ کیا، اسلامی

جمعیت طلبہ کے 3 طلبہ فائرنگ سے زخمی ہوئے۔ترجمان نے بتایا کہ حملے کے وقت نائب امیر

جماعت اسلامی لیاقت بلوچ تقریب سے خطاب کررہے تھے مگر وہ حملے میں بال بال بچ گئے۔ حملے

میں اسلامی جمعیت طلبہ کے 4 افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ترجمان نے بتایا کہ

حملے میں اسلامی جمعیت طلبہ کا طفیل نامی طالب علم جاں بحق ہوا، حملے میں لیاقت بلوچ کے

قریب کھڑے ایک سٹوڈنٹ کی ٹانگ اور دوسرے کے پیٹ میں گولیاں لگیں۔دوسری جانب یونیورسٹی

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی 13 دسمبر بروز جمعہ بند رہے گی۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے بتایا

کہ ہم نے یونیورسٹی میں سکیورٹی سنبھال لی ، پولیس اور مجسٹریٹس تعینات کردیے ہیں جبکہ

رینجرز کو بھی طلب کرلیا گیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ یونیورسٹی کے کمپاؤنڈ میں تلاشی بھی مکمل

کرلی گئی ۔

Leave a Reply