corona special jtnonline2 161

مستقبل میں فضائی سفر کیسا؟ انٹرنیشنل ائیرلائنز کمپنیاں وختے میں پڑ گئیں

لندن،نیویارک(جے ٹی این آن لائن کرونا سپیشل ڈیسک) انٹرنیشنل ائیرلائنز کمپنیاں

نوول کرونا وائرس (کووِڈ-19) نے دنیا بھر ائیرلائنز کمپنیوں کیلئے بھی کام ڈھونڈ لیا، جہاں دنیا کی سطح پر لاک ڈاﺅن سے ان کی پروازیں معطل کرادیں ،وہیں انہیں احتیاطی تدابیر کے عین مطابق ،محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے جہازوں میں، مسافروں کیلئے انتہائی ٹھوس اقدامات و اصلاحات لانے کی ذمہ داری بھی ڈال دی،اسی ضمن میں بڑی بڑی ائیرلائنز نے کورونا وباءکے بعد کیلئے اپنے فضائی آپریشنز کومحفوظ بنانے کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

——————————————————————————–
یہ بھی پڑھیں : کرونا خطرہ، غیر ملکی ایئرلائنز پر پابندی
——————————————————————————–

کُرونا آفٹر شاکس، آیئے جانتے ہیں

تفصیلات کے مطابق فضائی سروسز مہیا کرنےوالی کمپنیوں کے تکنیکی ماہرین نے اگلے برسوں میں، محفوظ فضائی سفر کو ملحوظ رکھتے ہوئے ہوائی جہازوں میں جدید طرز کی نشستوں کے ڈیزائن پر کام شروع کر دیا ہے، اور توقع کی جا رہی ہے ،کہ عالمی ادراہ صحت کے اصولوں کے مطابق ،بین الاقوامی فلائٹس میں ،سماجی فاصلے کو یقینی بناتے ہوئے ،ان نشستوں کو لازمی قرار دیا جا سکتا ہے ۔ تمام ایئر لائنز کو اس کے حوالے سے اپنے طیاروں میں نئی سیٹوں کا مستقبل یقینی بنانا ہو گا۔

جہازوں میں نئی پروٹیکشن سیٹیں لگیں گی،،درمیانی نشست مخالف سمت میں ہو گی

نئے ڈیزائن کے مطابق ہر نشست کے دائیں اور بائیں جانب شیشے کی سکرین لگانا ہوں گی،اس کے علاوہ درمیانی نشستیں بھی نئی طرز کی ہوں گی، اور مسافر کا رخ دوسری جانب ہو گا۔ جہاز کے کیبن میں کھڑے ہونےوالی نشستیں بھی سماجی فاصلے کیمطابق کور ہوں گی، جبکہ شیشے کے آر بھی دیکھا جا سکے گا۔نئے ڈیزائن کے مطابق سیٹوں کی سائیڈز میں شفاف شیشے لگائے جائیں گے ،جبکہ پلاسٹک کا ہیڈ کور ٹاپ بھی ہو گا،جو کہ آرام کی صورت میں چہرے کو ڈھانپنے کا کام کرے گا۔

کھانارکھنے کیلئے استعمال ہونےوالی ٹرے اب ہوگی ڈسپوزبل

یہ تمام اقدامات کرونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔اس کے علاوہ مسافروں کو کھانے کیلئے جو ٹرے مہیا کی جاتی ہے، اس میں بیشتر مسافر کھانا چھوڑ دیتے ہیں ،اسے ٹھکانے لگانے کیلئے بھی روایتی ٹیبل کو متروک کرنا ہو گا۔دنیا بھر کی ایئر لائنز کو کرونا لاک ڈاﺅن کی مد میں، جہاں ماہانہ کروڑوں ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے، اب طیاروں کو اپ ڈیٹ کرنے کیلئے نئے معاشی چیلنج کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔

نشستوں میں تفریح ،جدید کمیونیکیشن سسٹم،چُھونے کا امکان کم سے کم اولین ترجیح

تکنیکی ماہرین نے نئی حفاظتی سیٹوں کو اس طرح ڈیزائن کیا ہے، کہ ان میں تفریح اور جدید کمیونیکیشن کا سسٹم بھی جدید طرز کا ہو گا ،تاکہ چیزوں کو چھونے کا کم سے کم امکان ہو۔نشستوں کے نئے ڈیزائن میںمسافر، نہ صرف الگ تھلگ رہیں گے ،بلکہ سانس کی آلودگی اورمنہ سے نکلنے والے ”ڈراپ لیٹس“ کے بھی خطرات کو ختم کیا گیا ہے۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر کریں ۔۔۔ اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

انٹرنیشنل ائیرلائنز کمپنیاں

Leave a Reply