معروف بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر کا بڑا پن، اپنی غلطی تسلیم کر لی

معروف بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر کا بڑا پن، اپنی غلطی تسلیم کر لی

Spread the love

نئی دہلی (جے ٹی این آن لائن شوبز نیوز) انوپم کھیر بڑا پن

بالی ووڈ کے مشہور اداکار انوپم کھیر نے بڑا پن دکھاتے ہوئے پاکستانی گلوکار

شہزاد رائے کے سامنے اپنی غلطی تسلیم کر لی۔ سوشل میڈیا پر گردش کرتی گھر

کے ساز و سامان کو موسیقی کے آلات بنا کر میوزک بینڈ بنانے والے پاکستانی

بچوں کی ویڈیو کو بھارتی قرار دینے والے انڈین فنکار انوپم کھیر نے گلوکار

شہزاد رائے کے سامنے اپنی غلطی تسلیم کر لی۔ چند روز قبل معروف بھارتی

اداکار انوپم کھیر نے بھی ٹوئٹر پر یہ ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ یہ

ویڈیو بھارت کے ایک گاؤں کی ہے۔ بعدازاں دیکھتے ہی دیکھتے یہ ویڈیو بھارت

میں وائرل ہو گئی۔ پاکستانی گلوکار شہزاد رائے نے انوپم کھیر کی درستگی کرتے

ہوئے ٹوئٹر پر انہیں ٹیگ کرتے ہوئے کہا، سر! انوپم کھیر یہ ویڈیو شیئر کرنے

کے لیے شکریہ! میں نے یہ ویڈیو کچھ دن پہلے شیئر کی تھی۔ آپ کا کہنا ہے کہ

یہ باصلا حیت بچے بھارت کے ہیں لیکن میں آپ کی اصلاح کرنا چاہتا ہوں کہ ان

بچوں کا تعلق درحقیقت ہنزہ پاکستان سے ہے۔ میں ان بچوں کے ساتھ رابطے میں

ہوں اور انہیں وہ تمام آلات موسیقی بھیجے ہیں جن کی انہیں ضرورت ہے۔ بعدازاں

انوپم کھیر نے شہزاد رائے کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں غلط تھا، آپ ٹھیک

تھے، میری تصحیح ہوئی۔ بھارتی اداکار نے کہا کہ مجھے اس ویڈیو نے بہت متاثر

کیا، ان بچوں کے شوق کو پروان چڑھانے میں مدد کرکے آپ بہت زبردست کام کر

رہے ہیں۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو 16 مئی 2014ء کی ہے جسے

ہنزہ کے ایک فیس بک صارف نے شیئر کی تھی جس میں بچے ” آو بچو سر

کرائیں تم کو پاکستان کی ” کی دھن بجا رہے ہیں۔

انوپم کھیر بڑا پن ، انوپم کھیر بڑا پن

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
=–= ایسی ہی مزید دلچسپ خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

Leave a Reply