Prise Bonds 200 jtnonline

دوسو روپے مالیتی انعامی بانڈز ہولڈرز ہو جائیں تیار، قرعہ اندازی آج

Spread the love

فیصل آباد(جے ٹی این آن لائن بزنس نیوز) انعامی بانڈز ہولڈرز

قومی بچت مرکز کے زیر اہتمام دو سو(200) روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی

قرعہ اندازی آج بروز پیر صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں ہو گی۔ اس قرعہ

اندازی کا پہلا انعام 7 لاکھ 50 ہزار روپے کا ایک، دوسرے انعام میں اڑھائی لاکھ

روپے کے 5 جبکہ تیسرے انعام میں 1250 روپے کے 2394 انعامات خوش

نصیبوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔

=-= یہ بھی پڑھیں: 100، 1500 مالیتی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازیاں

یاد رہے کہ 40 ہزار مالیت کے پریمیم پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی 10 مارچ کو

ہوئی، جس کا پہلا انعام 8 کروڑ کا ایک، دوسرے انعام میں 3 کروڑ روپے کے 3

جبکہ تیسرے انعام میں5 لاکھ روپے مالیت کے 660 انعامات تھے۔

=–= استحکام معیشت و سرمایہ کاری کا بہترین ذریعہ حکومتی منصوبے
———————————————————————————————-

ماہرین معاشیات کے مطابق جس قوم میں بچت کی عادت ہوتی ہے، اپنی بچت کو

سرمایہ کاری کیلئے حکومتی منصوبوں میں لگاتی ہے، تو جہاں ملک کی معیشت

روز بروز مستحکم ہوتی ہے اس کے ساتھ ساتھ وہ قوم غربت، مفلسی اور تنگ

دستی سے محفوظ رہتی ہے جبکہ آنیوالی نسلوں کا مستقبل بھی بہتر بناتی ہے-

جبکہ سب سے محفوظ ترین سرمایہ کاری قومی بچت مرکز کی جانب سے جاری

کردہ مختلف مالیت کے انعامی بانڈز کی خریداری ہے، کیونکہ قرعہ اندازی میں

انعام نکلنے کے مواقع میسر ہونے کیساتھ ساتھ بوقت ضرورت ان بانڈز کو کسی

بھی وقت مرکزی بینک میں جمع کراکے بدلے میں اپنی رقم واپس کی لی جا سکتی

ہے-

انعامی بانڈز ہولڈرز

=قارئین=کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply