انعامی بانڈز ہولڈرز کیلئے آج بڑا دن،کون بنے گا لکھ پتی،کون کریئگا پھرانتظار

انعامی بانڈز ہولڈرز کیلئے آج بڑا دن،کون بنے گا لکھ پتی،کون کریئگا پھرانتظار

Spread the love

لاہور، فیصل آباد( ج ت ن اکنامک رپورٹر) انعامی بانڈز ہولڈرز دن

مرکز قومی بچت کے زیر اہتمام 100 اور 1500 روپے مالیت کے قومی انعامی

بانڈز کی قرعہ اندازیاں آج 15 نومبر بروز پیر کو صبح 9 بجے سٹیٹ بینک آف

پاکستان فیصل آباد میں منعقد ہو گیں۔ ریجنل ڈائریکٹوریٹ مرکز قومی بچت فیصل

آباد کے ریجنل ڈائریکٹر میاں شہزاد اکرم نے جتن کے نمائندے کو بتایا کہ اس

سلسلہ میں منعقدہ تقریب کی صدارت چلڈرن ہسپتال فیصل آباد کے کنسلٹنٹ چائلڈ

سپیشلسٹ اینڈ نیورولوجسٹ ڈاکٹر احمد عمیر ورک کریں گے، جب کہ گورنمنٹ

سیکنڈری سکول آف ایجوکیشن برائے فقدان سماعت ( خصوصی تعلیم ) فیصل

آباد کے سپیشل بچے قرعہ اندازیاں کر کے خوش نصیب انعام یافتگان کا چناﺅ

کریں گے۔

=-،-= معیشت و کاروبار سے متعلق مزید خبریں (=–= پڑھیں =–=)

انہوں نے بتایا کہ یہ قرعہ اندازیاں رواں سال کی 29 ویں اور مجموعی طور پر

88 ویں قرعہ اندازیاں ہیں، 100 روپے مالیت کے سٹوڈنٹس بانڈز کا پہلا انعام 7

لاکھ روپے کا ایک، دوسرا انعام 2 لاکھ روپے مالیت کے تین اور تیسرے انعام

میں ایک ہزار روپے مالیت کے 1199 انعامات ہیں۔ جبکہ 1500 روپے مالیت

کے انعامی بانڈز کا پہلا انعام 30 لاکھ روپے کا ایک، دوسرا انعام 10لاکھ روپے

کے 3 اور تیسرا انعام 18500 روپے مالیت کے 1696 انعامات ہیں۔ انہوں نے

بتایا کہ انعامی بانڈز 100 اور 1500 روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی سیریز پر

مجموعی طور پر بالترتیب 1202 اور 1700 انعامات دیئے جائیں گے۔ انہوں نے

بتایا کہ اس سلسلہ میں سٹیٹ بینک آف پاکستان فیصل آباد میں منعقد ہ تقریب میں

مختلف مکاتب فکر کی اہم شخصیات بھی شرکت کریں گی۔

=–= استحکام معیشت و سرمایہ کاری کا بہترین ذریعہ حکومتی منصوبے
———————————————————————————————

ماہرین معاشیات کے مطابق جس قوم میں بچت کی عادت ہوتی ہے، اپنی بچت کو

سرمایہ کاری کیلئے حکومتی منصوبوں میں لگاتی ہے، تو جہاں ملک کی معیشت

روز بروز مستحکم ہوتی ہے اس کے ساتھ ساتھ وہ قوم غربت، مفلسی اور تنگ

دستی سے محفوظ رہتی ہے جبکہ آنیوالی نسلوں کا مستقبل بھی بہتر بناتی ہے-

=-،-= اب تک ہونیوالی قرعہ اندازیوں کے بارے میں ( == جانیئے == )

جبکہ سب سے محفوظ ترین سرمایہ کاری قومی بچت مرکز کی جانب سے جاری

کردہ مختلف مالیت کے انعامی بانڈز کی خریداری ہے، کیونکہ قرعہ اندازی میں

انعام نکلنے کے مواقع میسر ہونے کیساتھ ساتھ بوقت ضرورت ان بانڈز کو کسی

وقت مرکزی بینک میں جمع کراکے بدلے میں اپنی رقم واپس لی جا سکتی ہے-

انعامی بانڈز ہولڈرز دن ، انعامی بانڈز ہولڈرز دن ، انعامی بانڈز ہولڈرز دن

انعامی بانڈز ہولڈرز دن ، انعامی بانڈز ہولڈرز دن

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply