7500+25000 prize bound jtnonline

انعامی بانڈز 7500 اور25 ہزار روپے مالیت کی قرعہ اندازی

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لاہور(جے ٹی این آن لائن بزنس نیوز) انعامی بانڈز قرعہ اندازی

قومی بچت مرکز کے زیر اہتمام 7500 اور 25 ہزار روپے مالیت کے انعامی بانڈز

کی قرعہ اندازی آج بروز پیر ہو رہی ہے۔

=—= 7500 روپے مالیتی انعامی بانڈز کا پہلا انعام ڈیڑھ کروڑ روپے

تفصیلات کے مطابق قومی بچت مرکز کے زیر اہتمام 7500 اور 25 ہزار روپے

مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی میں 7500 روپے مالیت کے انعامی بانڈز

کا پہلا انعام ڈیڑھ کروڑ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں پچاس لاکھ روپے کے

تین جبکہ تیسرے انعام میں 93 ہزار روپے کے 1696 انعامات ہیں-

=—= 25 ہزار روپے مالیتی بانڈ کا پہلا انعام پانچ کروڑ روپے

25 ہزار روپے مالیت کا پہلا انعام پانچ کروڑ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں

ڈیڑھ کروڑ روپے کے تین اور تیسرے انعام میں 3 لاکھ 12 ہزار روپے کے 1696

انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔

=—= مستحکم معیشت کیلئے قومی بچت اہم، بہترین زریعہ حکومت کیساتھ سرمایہ کاری

ماہرین معاشیات کے مطابق جس قوم میں بچت کی عادت ہوتی ہے، اپنی بچت کو

سرمایہ کاری کیلئے حکومتی منصوبوں میں لگاتی ہے، توملکی معیشت روز بروز

مستحکم ہوتی ہے جب کہ ساتھ ساتھ وہ قوم بھی غربت، مفلسی اور تنگ دستی

سے محفوظ رہتی ہے- انعامی بانڈز بھی سرمایہ کاری کی ایک قسم ہے-

=—= سرمایہ کاری کا محفوظ ترین ذریعہ انعامی بانڈز کی خریداری

اقتصادی ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ سرمایہ کاری کیلئے انعامی بانڈز کی

خریداری نہایت ہی محفوظ ذریعہ ہے جس میں کسی بھی قسم کے نقصان کا

کوئی اندیشہ نہیں جبکہ اس سرمایہ سے حکومت ملک میں ترقیاتی منصوبوں میں

سرمایہ کاری کرکے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کا بندوبست کرنے

کیساتھ ساتھ سرمایہ کاروں کو انعامات سے بھی نوازتی ہے- اس ضمن میں

مرکز قومی پچت انتہائی جاںفشانی سے اپنی خدمات انجام دے رہا ہے-

=–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالوکریں
=–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

انعامی بانڈز قرعہ اندازی

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply