7500+25000 jtnonline

7500 اور25 ہزار مالیتی بانڈز کی قرعہ اندازیاں آج

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

حیدرآباد،لاہور( جتن آن لائن اکنامک رپورٹر ) انعامی بانڈز قرعہ اندازیاں

7500 اور25 ہزار روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازیاں آج بروزپیر صوبہ سندھ کے شہر حیدرآباد اور صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں منعقد ہونگی۔ مزید پڑھیں

7500 روپے مالیت کے انعامی بانڈز کا پہلا انعام ڈیڑھ کروڑ

7500 روپے مالیت کے انعامی بانڈز کا پہلا انعام ڈیڑھ کروڑ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں پچاس لاکھ روپے کے تین جبکہ تیسرے انعام میں 93 ہزار روپے کے 1696 انعامات خوش نصیبوں کو ملیں گے

25 ہزار روپے مالیت کا پہلا انعام پانچ کروڑ روپے

25 ہزار روپے مالیت کا پہلا انعام پانچ کروڑ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں ڈیڑھ کروڑ روپے کے تین اور تیسرے انعام میں 3 لاکھ 12 ہزار روپے کے 1696 انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔

مستحکم معیشت کیلئے قومی بچت اہم ، استفادے کا بہترین زریعہ حکومت کیساتھ منصوبوں میں سرمایہ کاری

ماہرین معاشیات کے مطابق جس قوم میں بچت کی عادت ہوتی ہے، اپنی بچت کو سرمایہ کاری کیلئے حکومتی منصوبوں میں لگاتی ہے، توملکی معیشت روز بروز مستحکم ہوتی ہے جب کہ ساتھ ساتھ وہ قوم بھی غربت، مفلسی اور تنگ دستی سے محفوظ رہتی ہے- انعامی بانڈز بھی سرمایہ کاری کی ایک قسم ہے-

انعامی بانڈز سمیت دیگر سرمایہ کاری سکیموں کی جان کاری کیلئے نیشنل سیونگز کی ویب سائٹ بھی وزٹ کر سکتے ہیں-

انعامی بانڈز قرعہ اندازیاں

Leave a Reply