Rs15000 Prize Bonds jtnonline

تین اورایک ایک کروڑ کے4 انعامات جیتنے والے خوش نصیب کون؟ فیصلہ آج

Spread the love

لاہور( جے ٹی این آن لائن بزنس نیوز) انعامات خوش نصیب کون

سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کے زیراہتمام 15 ہزار روپے والے انعامی

بانڈز کی قرعہ اندازی آج بروز جمعرات یکم اپریل 2021ء کو ہونے جا رہی ہے۔

=–= ابتک ہوئی پرائز بانڈز کی قرعہ اندازیوں کی مزید خبریں (=-= پڑھیں =-=)

صوبہ سندھ کے شہر حیدر آباد میں ہونے والی اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 3

کروڑ روپے کا ایک، دوسرا انعام ایک کروڑ روپے کے تین جبکہ تیسرے انعام

میں ایک لاکھ 85 ہزار روپے کے 1696 انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم

کیے جائیں گے۔

=قارئین=ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

یاد رہے قومی بچت مرکز کے زیر اہتمام دو سو (200) روپے مالیت کے انعامی

بانڈز کی قرعہ اندازی 15 مارچ 2021ء کو ہوئی تھی جس کا پہلا انعام 7 لاکھ 50

ہزار روپے کا ایک، دوسرے انعام میں اڑھائی لاکھ روپے کے 5 جبکہ تیسرے

انعام میں 1250 روپے کے 2394 انعامات خوش نصیبوں میں تقسیم کئے گئے۔

=–= استحکام معیشت و سرمایہ کاری کا بہترین ذریعہ حکومتی منصوبے
———————————————————————————————

ماہرین معاشیات کے مطابق جس قوم میں بچت کی عادت ہوتی ہے، اپنی بچت کو

سرمایہ کاری کیلئے حکومتی منصوبوں میں لگاتی ہے، تو جہاں ملک کی معیشت

روز بروز مستحکم ہوتی ہے اس کے ساتھ ساتھ وہ قوم غربت، مفلسی اور تنگ

دستی سے محفوظ رہتی ہے جبکہ آنیوالی نسلوں کا مستقبل بھی بہتر بناتی ہے-

جبکہ سب سے محفوظ ترین سرمایہ کاری قومی بچت مرکز کی جانب سے جاری

کردہ مختلف مالیت کے انعامی بانڈز کی خریداری ہے، کیونکہ قرعہ اندازی میں

انعام نکلنے کے مواقع میسر ہونے کیساتھ ساتھ بوقت ضرورت ان بانڈز کو کسی

بھی وقت مرکزی بینک میں جمع کراکے بدلے میں اپنی رقم واپس کی لی جا سکتی

ہے-

انعامات خوش نصیب کون

Leave a Reply