287

انصار اسلام کے کارکنوں کے خلاف لیویز تھانہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا

دکی (مانیٹرنگ ڈیسک) انصار اسلام کے کارکنوں کے خلاف لیویز تھانہ میں

مقدمہ درج کرلیا گیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق دکی میں انصاراسلام کے کارکنوں

اورلیویز کے درمیان جھڑپ کا مقدمہ دکی لیویز تھانہ میں انچارج لیویز تھانہ

عبدالنافع کی قیادت میں زیر دفعہ147،148،149،188،186،353،504،506کے

تحت درج کرلیا گیا مقدمے میں انصاراسلام کے مولوی شمس الدین ،حافظ امین

سمیت دیگر 250سے زائد افراد کو نامزد کیا گیا ہے یاد رہے کہ گزشتہ روز لیویز

نے انصار اسلام کے کارکنوں کو ناکے پر روکا تو ا س دوران انصاراسلام کے

کارکنوں نے مبینہ طور پر لیویز اہلکاروں سے اسلحہ چھیننے کی کوشش کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں