انشا اللہ 2019ء پاکستان کی ترقی کا سال ہو گا، پاک فوج

Spread the love

پاک فوج کی جانب سے نئے سال کی آمد پر قوم کو یکجہتی کا پیغام دیا گیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ متحد رہتے ہوئے ہم اپنی ترقی اور استحکام کو مضبوط بنائیں گے۔ اللہ تعالی پاکستان پراپنی رحمتیں جاری رکھے۔انہوں نے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ انشا اللہ 2019ءپاکستان کی ترقی کا سال ہو گا، ہم سب مل کر کامیابیوں کاسلسلہ جاری رکھیں گے۔ پاکستانیوں اور شہدا کو افواج پاکستان کا سلام ہو۔

Leave a Reply