انسٹاگرام پر ڈیلیٹ کی جانیوالی پوسٹس کو واپس لانے والا فیچر متعارف کروا دیا گیا

انسٹاگرام پر ڈیلیٹ کی جانیوالی پوسٹس کو واپس لانے والا فیچر متعارف کروا دیا گیا

Spread the love

انسٹاگرام پرڈیلیٹ پوسٹس

نیو یارک (جے ٹی این آن لائن نیوز) معروف فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نے حال

ہی میں ایک ایسا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے صارفین ڈیلیٹ کی جانے

والی پوسٹس اور ویڈیوز واپس لا سکتے ہیں۔انسٹاگرام نے اس فیچر کی وضاحت

کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اکثر ہیکرز صارفین کے اکائونٹ سے ان کی پوسٹس

ڈیلیٹ کر دیتے ہیں اور ایپ میں ان پوسٹس کو واپس لانے کا کوئی آپشن موجود

نہیں تھا۔اب انسٹاگرام کے اس نئے ریسینٹلی ڈیلیٹڈ فیچر کے ذریعے دنیا بھر کے

صارفین ایپ سے ڈیلیٹ کی جانے والی تصاویر، ویڈیوز، آئی جی ٹی وی ویڈیوز

اور ریلز کو ری کور یعنی واپس لا سکیں گے۔اس فیچر سے فائدہ اٹھانے کیلئے

صارفین کو سب سے پہلے انسٹاگرام کو اپڈیٹ کرنا ہوگا جس کے بعد آپ کو

انسٹاگرام کی سیٹنگ میں جا کر اکائونٹ کے آپشن کو کھولنا ہوگا۔اکائونٹ کے آپشن

میں جانے کے بعد آپ کو ریسینٹلی ڈیلیٹ کا آپشن نظر آئیگا جس پر کلک کرنے

کے بعد آپ کو ڈیلیٹ کی جانے والی تصاویر، ویڈیوز، آئی جی ٹی وی ویڈیوز اور

ریلز نظر آ جائیں گی۔

انسٹاگرام پرڈیلیٹ پوسٹس

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply