انسداد سموگ کیلئے پی ایچ اے متحرک،پارکس میں آگ لگانے،سگریٹ نوشی پر جرمانہ عائد

Spread the love

انسداد سموگ کیلئے متحرک

لاہور (جے ٹی این آن لائن نیوز) سموگ کی روک تھام کیلئے پی ایچ اے متحرک، پارکس میں آگ

لگانے اور سگریٹ پینے پر جرمانہ کیا جائے گا۔قبل از وقت سموگ سے شہر لاہور کی فضا متاثر

ہونے کا خدشہ بڑھ گیا جس کے باعث پی ایچ اے کو بھی ہوش آ گیا، آلودگی اور زہریلی دھند کے

خاتمے کیلئے پی ایچ اے کی نئی حکمت عملی تیار کرلی ہے جس کے مطابق آگ لگانے پر پابندی

عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پارکس میں درختوں کے پتے جلانے سمیت آگ لگانے پر پابندی

لگائی گئی ہے، باغوں کا ماحول بچانے کے لیے سگریٹ پینا بھی ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔ پتے

کو آگ لگانے اور سگریٹ نوشی پر اب 10 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔ اس سلسلے میں ڈی جی پی ایچ

اے جواد احمد قریشی نے تمام پارکس کے پراجیکٹ ڈائریکٹرز کو احکامات جاری کر دئیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پارکس پر مامور سکیورٹی عملے کو آگ لگنے کی روک تھام کیلئے متحرک کر دیا

گیا، سموگ پر قابو پانے میں پی ایچ اے نے پہلے بھی اہم کردار ادا کیا، اکثر اوقات درختوں سے

گرنے والے پتوں کو آگ لگا دی جاتی ہے، پارکس میں کسی جگہ آگ لگانے کا واقعہ ہوا تو متعلقہ

افسر، ملازم کیخلاف کارروائی ہو گئی۔

انسداد سموگ کیلئے متحرک

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply