0

انسداد دہشتگردی پرہمارا موقف ایک ہے ، شاہ محمود، عادل الجبیر

Spread the love

پاکستان اور سعودی عرب نے سرمایہ کاری ،تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعا و ن فروغ دینے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے حالیہ ایم او یوز محض آغاز ہے ، تعلقات کو تمام شعبوں میں آگے لے جائینگے جبکہ شاہ محمود قریشی نے کہا پاکستان اور سعودی کے درمیان وزارتی سطح پر ہر 6 ماہ بعد ملاقات اور مشترکہ ورکنگ گروپس کا ہر تین ماہ بعد ملاقات کا شیڈول طے پا گیا ہے،

دہشتگردی کبھی بھی ہماری پالیسی نہیں رہی، پاکستان اپنی سرزمین کو کسی صورت میں کسی دوسرے ملک کیخلاف استعمال نہیں ہونے د یگا، ایران کیساتھ پہلے بھی تعاون کرتے رہے ہیں اور ہم اپنے ہمسائے کیساتھ مستقبل میں بھی تعاون جاری رکھیں گے۔ پیر کو سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیرکے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ میں شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ 15 سال بعد اہم دورہ ہوا اس سے ظاہر ہوتا ہے سعودی عرب نے کس سطح پر پاکستان سے تعلقات بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے،سعودی ولی عہد کی حکام اور وفود سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

سپریم کوآرڈینیشن کونسل کا باقاعدہ اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا، کونسل کا مقصد تمام فیصلوں، معاہدوں اور یادداشتوں پر عملدرآمد کرنا ہے۔ پاکستان پہلا ملک ہے جس کیساتھ ایسا میکانزم تشکیل دیا گیا۔ پاکستان میں پہلے مرحلے میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آ رہی ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا میری ایرانی وزیر خارجہ سے بات ہوئی ہے، ایران میں دہشتگردی کے وا قعے کی مذمت کرتے ہیں،ہم نے ان سے ثبوت مانگے ہیں۔ پاکستان، ایران کی علاقائی سالمیت کا مکمل احترام کرتا ہے۔ امید ہے ایران بھی پاکستان کی علاقائی سالمیت کا احترام کریگا ۔

سعودی عرب نے ویزا فیس میں کمی کا پاکستان کا دیرینہ مطالبہ مان لیا ،وزیراعظم نے سعودی عرب سے حاجیوں کیلئے امیگریشن سہولت کی درخواست کی ہے۔سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب کی ترقی میں پاکستانی ہنر مند اہم کردار ادا کررہے ہیں،

Leave a Reply