انسداددہشتگردی جنگ، نیٹو بجٹ میں بڑا اضافہ

Spread the love

نیٹو نے دہشتگردی کےخلاف فوجی قوت بڑ ھانے کےلئے مجموعی طور پر ایک کھرب ڈالر کا اضافہ کردیا۔ یہ بات نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز سٹولٹن برگ نے گزشتہ روز فوکس نیوز کو ایک انٹرویو میں بتائی ، جس کے فوراً بعد صدر ٹرمپ ے ایک ٹوئیٹر پیغام میں دعویٰ کردیا یہ اضافہ ان کی طر ف سے نیٹو پر بڑ ھانے جانےوالے دباﺅ کا نتیجہ ہے کیونکہ امریکہ چاہتا ہے دہشتگردی کےخلاف جنگ میں یور پی اتحادی بھی اس کا ہاتھ بٹائیں۔ سیکرٹری جنرل نے بھی تسلیم کیا اس سلسلے میں صدر ٹرمپ کا مطالبہ درست تھا جو اب رنگ دکھا رہا ہے۔ یاد ر ہے صدر ٹرمپ نے بالواسط اشا ر ہ دے رکھا تھا اگر نیٹو نے اپنی پالیسی تبدیل نہ کی اور انسداد دہشتگردی میں امریکہ کا ہاتھ نہ بٹا یا تو امر یکہ تنظیم سے باہر نکل سکتا ہے جو دوسری جنگ عظیم کے بعد غیر کمیونسٹ یوربی ممالک نے امریکہ کےساتھ مل کر بنائی تھی۔

Leave a Reply