دنیا میں پہلی مرتبہ انسانوں میں بھی برڈ فلو وائرس کی تشخیص

دنیا میں پہلی مرتبہ انسانوں میں بھی برڈ فلو وائرس کی تشخیص

Spread the love

ماسکو(جے ٹی این آن لائن ہیلتھ نیوز) انسان برڈ فلو وائرس

دنیا میں پہلی مرتبہ پرندوں میں پائے جانیوالے برڈ فلو وائرس کی ایک خاص قسم

کی انسانوں میں تشخیص ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق روس میں ایک پولٹری

فارم پر کام کرنے والے سات ملازمین میں H5N8 برڈ فلو وائرس کے کیسز کی

تشخیص ہوئی ہے، جس کے بعد حکام نے عالمی ادارہ صحت کو اس سے متعلق

آگاہ کردیا ہے۔

==-== یہ بھی پڑھیں: دنیا بھر میں کرونا سے 24 لاکھ 63 ہزارہلاکتیں

امریکی اخبار کے مطابق روسی وزارت صحت کے چیف انا پوپوا نے بتایا ملک

کے جنوب میں واقع ایک پولٹری فارم پر کام کرنے والے سات ورکرز میں برڈ فلو

کی تشخیص ہوئی ہے، انا پوپوا نے اپنے بیان میں کہا کہ اگرچہ اس وقت انسانی

صحت کو برڈ فلو سے کم خطرہ ہے اور یہ وائرس ایک شخص سے دوسرے میں

منتقل نہیں ہوتا ہے، تاہم دیکھنا یہ ہے کہ مستقبل میں انسانوں میں اس وباء کے

پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عالمی سطح پر کون سے اقدامات اٹھائے جاتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پولٹری فارم کے ملازمین برڈ فلو کے کیسز درمیانی نوعیت

کے تھے اور وہ علاج معالجہ کے بعد روبہ صحت ہوئے ہیں۔

= قارئین =-: کاوش پسند آئی ہو گی، فالو کریں اپ ڈیٹ رہیں

عالمی ادارہ صحت کے مطابق H5N8 وائرس انسانوں میں شازونادر ہی پایا جاتا

ہے تاہم ان افراد میں اس کے پھیلنے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے جو مردہ متاثرہ پرندوں

اور ان کے ارد گرد کے ماحول میں رہ رہے ہوں۔ برڈ فلو کا یہ وائرس انسانوں میں

شدید بیماری اور موت کا سبب بھی بن سکتا ہے۔ نیدرلینڈز کے محققین کے مطابق

برطانیہ کے بطخ فارم میں 2014ء میں برڈفلو کی جو خطرناک قسم سامنے آئی

تھی وہ روس کے جنگلی پرندوں سے پھیلی تھی۔

انسان برڈ فلو وائرس

Leave a Reply